کراچی (پاک ترک نیوز ) پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ پر پہنچ گیا، جو پاکستان کے ایک اہم علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر ابھرنے کی علامت ہے۔جہاز ایم ون الرن عام کارگو، بلک اور بریک بلک سامان کے ساتھ ساتھ گاڑیاں بھی لے کر آیا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری نے اسے بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ بحری اصلاحات کا نتیجہ ہے، جس سے کارکردگی، تجارتی مسابقت اور کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا ماضی میں کراچی پورٹ صرف کنٹینر ٹرانس شپمنٹ تک محدود تھا، لیکن آج ایک تاریخی تبدیلی آئی ہے جہاں عام کارگو، بریک بلک اور گاڑیوں کے ٹرانس شپمنٹ کیریئرز بھی یہاں پہنچ رہے ہیں ۔یہ کامیابی پاکستان کی حیثیت کو ایک نمایاں علاقائی بحری مرکز کے طور پر مضبوط کرتی ہے۔












