اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر مالی اور انتظامی بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے ، آڈٹ رپورٹ نے شفافیت کے دعووں کی قلعی کھول دی ۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران سوئی سدرن کمپنی میں 35 ارب 43 کروڑ کی بے ضابطگیاں ہوئیں ،گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی 1 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی میں ناکام رہی ۔
رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے یو ایف جی نقصانات کی مد میں قومی خزانے کو 33 ارب 79 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ،کمپنی کے یو ایف جی نقصانات اوگرا کی مقرر کردہ حد سے تجاوز کرتے 12.41 فیصد تک پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئی گیس کی قیمت میں اضافہ
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن کے یو ایف جی نقصان کی مد میں ایک سال میں 2.5ارب کیوبک فٹ گیس ضائع ہو ئی ، گزشتہ مالی سال کے آڈٹ کے دوران بھی یو ایف جی نقصانات کی مسلسل نشاندہی کی جاتی رہی ۔
رپورٹ ک مطابقسوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان پوسٹ سے بل کی مد میں وصول 1 ارب 63 کروڑ قومی خزانے میں جمع نہ کرائے ، آڈٹ رپورٹ میں کمپنی کے ناقص انتظامی معاملات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔












