اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی 2027 سے ملک بھر میں گیس کا یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ سے باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔مجوزہ اصلاحات کے تحت حکومت موجودہ کراس سبسڈی کا نظام مکمل طور پر ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ کم آمدن والے گھرانوں کو ریلیف دینے اور نئے نظام سے پیدا ہونے والے مالی فرق کو پورا کرنے کے لیے 162 ارب روپے مختص کیے جائیں گے، جس کے ذریعے ہدفی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 درجہ بندی، بیتھ مونی کی حکمرانی برقرار، نشرہ سندھو ٹاپ 10 میں شامل
مجوزہ منصوبے کے تحت پاکستان میں رائج گیس کا موجودہ 12 سلیب والا پیچیدہ ٹیرف نظام بھی ختم کردیا جائے گا۔اس وقت صارفین اپنی ماہانہ گیس کی کھپت کے حساب سے مختلف نرخ ادا کرتے ہیں، تاہم نئے نظام میں تمام صارفین کو ایک ہزار 708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف پر منتقل کرنے کی تجویز ہے۔












