ٹورنٹو ( پاک ترک نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔میزبان کینیڈا اور بوسنیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا جبکہ امریکا نے پیرا گوئے کو چار ایک گول سے شکست دے دی۔
ادھر ٹورنٹو میں فیفا ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا، نورا فتیحی سمیت سرخ ٹریک سوٹس میں ملبوس ڈانسرز نے سب کو جھومنے پر مجبور کر دیا، سٹیڈیم رنگوں میں نہا گیا،لاس اینجلس میں بھی ورلڈ کپ فٹبال کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں فنکاروں نے پرفارم کیا۔












