پیر , 14 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جعلی نمبر پلیٹس اور ای چالان ڈیفالٹرز ہو جائیں تیار

5 مہینے پہلے
A A
Fake number plates and e-challan defaulters should be prepared.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) جعلی نمبر پلیٹس اور ای چالان ڈیفالٹرز ہو جائیں تیار ،پنجاب میں پولیس نے جعلی نمبر پلیٹس، ای چالان ڈیفالٹرز اور اشتہاریوں کو پکڑنے کے لیے اسمارٹ کار متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق شاہراہوں یا عوامی مقامات پر خودکار مانیٹرنگ کے لیے ’’پولیس آئی اسمارٹ وین‘‘ تیاری کے حتمی مراحل میں ہے، اسمارٹ وین پر 360 ڈگری پر کام کرنے والے کیمرے کی تنصیب ہوگی جو سڑک پر چلتے ہوئے عوامی مقامات پر فوری طور پر ڈیفالٹر ویکلز اور اشتہاریوں کو ڈیٹکٹ کرے گی۔
اسمارٹ کار سیف سٹیز کے ساتھ انٹیگریٹ کی جائے گی تاکہ فوری الرٹ جنریٹ ہو سکے۔ اسمارٹ وین کے کیمرے سے 100 میٹر کی رینج میں آنے والی گاڑیاں اور شہریوں کی تفصیلات فوری اپڈیٹ ہوتی جائیں گی جبکہ اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی بھی ایک کلک پر کرکے الرٹ جاری ہوگا۔
منظوری کے بعد اس نظام کو ابتدائی طور پر لاہور کی مخصوص سڑکوں پر آزمایا جائے گا، جبکہ بعد میں ہر ضلع کو 1 سے 3 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی تاکہ نگرانی کا نظام پورے پنجاب میں پھیلایا جا سکے۔
پولیس آئی وینز کے لیے الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی تاکہ فیول کی بچت ہو، پہلی گاڑی اگلے ہفتے تیار کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ گاڑی کی تیاری ایڈیشنل آئی جی لوجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ فواد الدین قریشی کی نگرانی میں مکمل کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد لاہور میں ماڈل روڈز کے لیے باقی پنجاب کے تمام اضلاع میں ایک سے 3تک گاڑیاں مانیٹرنگ کے لیے دی جائیں گی، ایک گاڑی پر اiسسریز سمیت 1کروڑ 10لاکھ کی لاگت آئے گی۔ پولیس آئی وین کی لانچنگ کے بعد ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا اور اشتہاریوں کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

موضوعات : #echalanlahorenoplates
ShareSend

متعلقہ خبریں

Tehreek-e-Insaf's Islamabad march on September 27 Chief Minister Sohail Afridi to arrive in Lahore today.
تازہ ترین

تحریک انصاف کا 27 ستمبر اسلام آباد مارچ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج لاہور پہنچیں گے

14 ستمبر , 2026
Twenty-six courtrooms in the Lahore High Court's new 11-story building will be inaugurated tomorrow.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کی نئی 11 منزلہ عمارت میں 26 عدالتوں کا افتتاح کل ہوگا

4 ستمبر , 2026
Lahore declared SCO’s “Tourism and Cultural Capital” for 2026-27
تازہ ترین

لاہور 2026-27کے لیے ایس سی او کا ’’سیاحتی و ثقافتی دارالحکومت‘‘ قرار

3 ستمبر , 2026
Lahore High Court Justice Raheel Kamran Sheikh resigns.
تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ مستعفی

3 ستمبر , 2026
Decision made to build a tech park on 119 kanals in Lahore; billions of rupees in revenue expected.
تازہ ترین

لاہور میں 119 کنال پر ٹیک پارک بنانے کا فیصلہ، اربوں روپے کی آمدن متوقع

1 ستمبر , 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
اہم ترین 3

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

28 اگست , 2026
اگلی خبر
Billions of dollars worth of missiles fired in 38 days, Pentagon worried

38دن میں اربوں ڈالر کے میزائل فائر،پینٹا گون پریشان

یہ بھی پڑھیں

A US B-2 bomber made history by firing an anti-ship missile for the first time.

امریکی بی ٹو بمبار نے پہلی بار بحری جہاز شکن میزائل داغ کر تاریخ رقم کر دی

14 ستمبر , 2026
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

14 ستمبر , 2026
Türkiye's formidable 500-km range missile

ترکیہ کا 500 کلومیٹر مار کرنے والا خطرناک میزائل

14 ستمبر , 2026
آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

آئین سے کھلواڑ اور اقتدار کی خواہش نے ملک تباہ کردیا، سعد رفیق

14 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔