جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

لاہور میں ڈرائیونگ کے لیے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی کرنے کی تجویز

38 منٹس پہلے
A A
Proposal to make medical fitness tests mandatory for driving in Lahore
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک ترک نیوز)لاہور میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیوروں کا طبی معائنہ لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کر دی گئی، جس کے تحت نظر، رنگوں میں فرق کرنے کی صلاحیت اور رات کے وقت دیکھنے کی صلاحیت جانچی جائے گی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبد الرحیم شیرازی نے ڈرائیوروں کی طبی جانچ کے لیے سروسز اسپتال اور میاں منشی اسپتال میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔

تجویز کے مطابق ان کاؤنٹرز پر ڈرائیوروں کی نظر کی کمزوری، کلر بلائنڈنس اور رات کے وقت دیکھنے میں دشواری کا معائنہ کیا جائے گا، جبکہ ان کی نفسیاتی کیفیت کا جائزہ لینے کے لیے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ڈرائیوروں کا طبی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔ نظر کی کمزوری اور رنگوں میں فرق نہ کر پانا ٹریفک حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے بس اڈوں اور ٹرانسپورٹ ٹرمینلز پر موبائل میڈیکل ٹیمیں تعینات کرنے کی بھی درخواست کی ہے، تاکہ ڈرائیوروں کا موقع پر طبی معائنہ کیا جا سکے اور ان کی صحت کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی کفالت والدین کی علیحدگی سے ختم نہیں ہوتی، لاہور ہائیکورٹ

سید عبد الرحیم شیرازی کے مطابق ان اقدامات سے طبی طور پر ڈرائیونگ کے لیے غیر موزوں افراد کی نشاندہی ممکن ہوگی، جس سے حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانیں بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

مجوزہ اقدام کے تحت ٹریفک سیفٹی کے نظام میں گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے ساتھ ڈرائیوروں کی جسمانی اور نفسیاتی صحت کو بھی اہمیت دی جائے گی۔

موضوعات : lahoremedical fitness testnecessary for driving
ShareSend

متعلقہ خبریں

Lahore Rider arrested for allegedly harassing a girl on a moving motorcycle
تازہ ترین

لاہور،چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والا رائیڈر گرفتار

27 اکتوبر , 2026
Major increase in traffic fines on Lahore Ring Road
تازہ ترین

لاہور رنگ روڈ پر ٹریفک جرمانوں میں بڑا اضافہ

26 اکتوبر , 2026
Lahore Qalandars' PDP players depart for the Zimbabwe tour; attend a ceremony hosted by Mohsin Naqvi.
تازہ ترین

لاہور قلندرز کے پی ڈی پی کھلاڑی دورہ زمبابوے کے لیے روانہ، محسن نقوی کی تقریب میں شرکت

24 اکتوبر , 2026
Tri-nation cricket series Pakistan and England to face each other tomorrow at Gaddafi Stadium
تازہ ترین

سہ ملکی کرکٹ سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کل قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے

24 اکتوبر , 2026
Severe shortage of 20kg flour bags in Lahore; the reason has been revealed.
پاکستان

لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی شدید قلت،وجہ سامنے آ گئی

23 اکتوبر , 2026
Lahore Motorcyclist assaults a girl riding a scooter.
تازہ ترین

لاہور ،موٹر سائیکل سوار کا سکوٹی پر سوار لڑکی پر تشدد

23 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Wasim, Waqar and Zaheer Abbas invited to 150th anniversary of Test cricket

ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ ،وسیم ،وقار اور ظہیر عباس مدعو

یہ بھی پڑھیں

There is a need to increase digital education and cybersecurity awareness, Attaullah Tarar

ڈیجیٹل تعلیم اور سائبر سکیورٹی آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے، عطاء اللہ تارڑ

29 اکتوبر , 2026
Third-party vendors also pose a major threat to cybersecurity

سائبر سکیورٹی کے لیے تھرڈ پارٹی وینڈرز بھی بڑا خطرہ قرار

29 اکتوبر , 2026
The Pakistan Under-19 cricket team has left for Oman to participate in the Asia Cup.

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے عمان چلی گئی

29 اکتوبر , 2026
Wasim, Waqar and Zaheer Abbas invited to 150th anniversary of Test cricket

ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ ،وسیم ،وقار اور ظہیر عباس مدعو

29 اکتوبر , 2026
Proposal to make medical fitness tests mandatory for driving in Lahore

لاہور میں ڈرائیونگ کے لیے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ لازمی کرنے کی تجویز

29 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔