اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گرین لینڈ پر ایف-35 کی پروازیں، آرکٹک میں طاقت کا مظاہرہ

3 مہینے پہلے
A A
گرین لینڈ پر ایف-35 کی پروازیں، آرکٹک میں طاقت کا مظاہرہ
Share on Facebookwhatsapp

کوپن ہیگن :(پاک ترک نیوز)ڈنمارک نے گرین لینڈ کی فضاؤں میں اپنے جدید ایف-35 اے اسٹیلتھ لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں، جنہیں فضائی ایندھن کی فراہمی کے لیے فرانس کے ایک ٹینکر طیارے کی مدد حاصل رہی۔
یہ پیش رفت آرکٹک خطے میں گرین لینڈ کے کنٹرول پر بڑھتی ہوئی ٹرانس اٹلانٹک کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ڈینش مسلح افواج کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں دو ایف-35 اے طیارے گرین لینڈ کے مشرقی ساحل کے قریب کُولوسُک کے علاقے میں پرواز کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس پرواز کی ویڈیو، جو 16 جنوری کو انجام دی گئی، سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
کوپن ہیگن کے مطابق یہ اسٹیلتھ طیارے ڈنمارک میں فائٹر وِنگ اسکریڈسٹرپ کے اڈے سے براہِ راست گرین لینڈ پہنچے، جبکہ دورانِ پرواز فرانسیسی فضائیہ کے ایئربس اے330 ایم آر ٹی ٹی ٹینکر نے انہیں ایندھن فراہم کیا۔ فرانسیسی طیارہ جنوبی فرانس کے ایک اڈے سے روانہ ہوا اور مشن مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے بیس پر لوٹ گیا۔
ڈنمارک نے اس کارروائی کو تربیتی مشن قرار دیا ہے۔اس مشن کے دوران فارو آئی لینڈز پر فلائی پاسٹ بھی کیا گیا، جو شمالی اوقیانوس میں واقع ڈنمارک کا ایک خودمختار علاقہ ہے۔
ڈینش مسلح افواج کے مطابق اس مشق کا مقصد فضائی ایندھن رسانی، طویل فاصلے کی پروازوں اور سخت آرکٹک حالات میں محفوظ آپریشنز کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ڈنمارک نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال بھی گرین لینڈ کے مغربی ساحل کے ساتھ فرانسیسی ٹینکر کی مدد سے ایسی پروازیں کی گئی تھیں، تاہم اس وقت ایف-16 طیارے استعمال ہوئے تھے۔
اب رائل ڈینش ایئر فورس نے اپنے تمام ایف-16 طیارے ریٹائر کر کے ایف-35 اے کو شاملِ خدمت کر لیا ہے۔یہ تازہ پروازیں گرین لینڈ کے گرد ڈینش اور یورپی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کا حصہ ہیں، جو امریکا کی جانب سے جزیرے پر کنٹرول کے مطالبات کے بعد مزید نمایاں ہو گئی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے تحت امریکا کو گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل ہونا چاہیے، اور ان کے بقول ڈنمارک چین اور روس سے لاحق مبینہ خطرات کے مقابلے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
ان بیانات کے ردِعمل میں ڈنمارک نے 15 جنوری کو ’’آپریشن آرکٹک اینڈیورنس‘‘ کا آغاز کیا، جو 2026 تک جاری رہنے والی وسیع فوجی مشقوں پر مشتمل ہے۔ اس آپریشن کے لیے ڈینش فوجی دستے فوری طور پر گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئے، جبکہ نیٹو اتحادیوں سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی۔فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن اور برطانیہ نے اس مشن میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
ڈنمارک کے مطابق ان ممالک کی منصوبہ بندی اور ریکی ٹیمیں پہلے ہی گرین لینڈ کا دورہ کر چکی ہیں تاکہ سرد موسم میں فوجی تعیناتی کے لیے لاجسٹک اور آپریشنل ضروریات کا جائزہ لیا جا سکے۔ابتدائی مرحلے میں مشقیں زیادہ تر دارالحکومت نوک اور مغربی ساحل کے علاقے کانگرلوسواک کے اطراف میں ہو رہی ہیں، جبکہ آئندہ عرصے میں مزید فائٹر پروازیں بھی شیڈول کی گئی ہیں۔
اُدھر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون ایک ہنگامی سفارتی اجلاس کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں امریکا اور دیگر فریقین کو ایک میز پر لایا جا سکے۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ گرین لینڈ میں ڈنمارک کی قیادت میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شریک ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کریں گے۔کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے ڈیووس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی رویے کو عالمی نظام کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ کینیڈا اس معاملے پر ’’گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔
ان بیانات کے بعد کینیڈا کی جانب سے امریکی ایف-35 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، جس سے آرکٹک بحران کے اثرات دفاعی اور تجارتی سطح پر مزید گہرے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

موضوعات : denmarkGreenland
ShareSend

متعلقہ خبریں

ٹرمپ کے دعوئوں کے بعد گرین لینڈ میں سفارتی ہلچل، کینیڈا اور فرانس نے قونصل خانے کھول دیے
تازہ ترین

ٹرمپ کے دعوئوں کے بعد گرین لینڈ میں سفارتی ہلچل، کینیڈا اور فرانس نے قونصل خانے کھول دیے

7 فروری , 2026
One hundred years of American plunder of Greenland's resources
تازہ ترین

گرین لینڈ کے وسائل کی امریکی لوٹ مار کے سو سال

23 جنوری , 2026
گرین لینڈ: ایک صدی سے امریکی مفادات، لوٹ مار اور بدلتی عالمی حقیقت
تازہ ترین

گرین لینڈ: ایک صدی سے امریکی مفادات، لوٹ مار اور بدلتی عالمی حقیقت

17 جنوری , 2026
گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی، نیٹو کی آرکٹک میں فوجی مشقیں
تازہ ترین

گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی، نیٹو کی آرکٹک میں فوجی مشقیں

16 جنوری , 2026
ہم امریکا کے بجائے ڈنمارک کو ترجیح دیں گے: وزیراعظم گرین لینڈ
دنیا

ہم امریکا کے بجائے ڈنمارک کو ترجیح دیں گے: وزیراعظم گرین لینڈ

15 جنوری , 2026
گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو گولی پہلے، سوال بعد میں: ڈنمارک کی وارننگ
تازہ ترین

گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو گولی پہلے، سوال بعد میں: ڈنمارک کی وارننگ

9 جنوری , 2026
اگلی خبر
ایران نے اپنا جدید ٹیکنالوجی کا حامل ڈرون طیارہ قاہر 313 تیار کر لیا

ایران نے اپنا جدید ٹیکنالوجی کا حامل ڈرون طیارہ قاہر 313 تیار کر لیا

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026
Free electricity for officers cut off

افسروں کی مفت بجلی بند

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔