بدھ , 29 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خواتین کو با اختیار بنانا اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم

1 مہینہ پہلے
A A
Empowering women is top priority, says Prime Minister
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ نے ملاقات کی ہے۔وزیرِ اعظم نےخواتین ارکان پارلیمنٹ کا خیر مقدم، جاری بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت پر بھی اظہار تشکر کیا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا حکومت نے جس قدر ممکن ہو سکا، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے. بجٹ میں ملک میں خواتین کو خودمختار بنانے اور انکی قومی دھارے میں شمولیت میں اضافے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا پاکستانی خواتین کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے با اختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔۔

وزیراعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے خطے میں کشیدگی کے بادل چھٹے اور امن کے قیام کی کوششیں بر آئیں۔دوست ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے امن کے قیام کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے کہا کشیدگی کے آغاز سے ہی حکومت پاکستان بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور حکومت پاکستان کی پوری ٹیم امن کے قیام کی کوششوں میں خلوص نیت کے ساتھ سرگرم عمل رہی۔خطے اور عالمی امن کے دیر پا قیام سے ہی پاکستان اور دیگر ممالک کی معاشی ترقی کا خواب پورا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا حکومت نے گزشتہ مہینوں میں عوام کو عالمی مہنگائی کی لہر سے جس قدر ممکن ہو سکا بچانے کی بھرپور کوشش کی. اللہ کے فضل و کرم سے خطے کے دیگر ممالک کی طرح نہ تو ملک میں کوئی بحران آیا اور نہ ہی ایندھن کیلئے لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔

وزیراعظم نے کہا حکومتی ٹیم کی بہتر منصوبہ بندی کی بدولت نہ صرف عوام کو پریشانی سے جس قد ممکن ہوا بچایا گیا بلکہ وفاقی و صوبائی حکومتو کے تعاون سے متوسط و معاشی طور پر کمزور طبقوں کیلئے تاریخی پیکیج دیا گیا۔حالیہ بحران میں سب سے پہلے قربانی کا آغاز کابینہ اور سرکاری اداروں سے کیا۔

وزیراعظم نے کہا یہ ممکن نہیں کہ اس ملک کے عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے،حکومت نے 128 ارب روپے کی سبسڈی اور بڑے پیمانے پر کفایت شعاری مہم سے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی.حالیہ حالات میں ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے وفاق اور صوبوں نے مکمل تعاون کیا جس پر صوبائی حکومتوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں

وزیراعظم نے کہا اس تمام صورتحال کے دوران ملکی معیشت کے استحکام میں عوامی تعاون کا بہت بڑا کردار رہا، جس پر پاکستان کے عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں. مشکل معاشی صورتحال میں عوام دوست بجٹ پیش کیا، جس سے صنعت کا پہیہ تیز ہوگا، اور برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ،ایران معاہدے پر دستخط 19جون کو ہونگے،وزیراعظم

وزیراعظم نے کہاآئندہ سال کے بجٹ میں ہماری توجہ ملکی مفادات بالخصوص آبی ذخائر میں اضافہ، آئی ٹی، زراعت اور معدنیات پر مرکوز ہے تاکہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کریں،خطے میں امن اور صورتحال معمول پر آنے کے بعد مثبت معاشی اثرات عوام کو منتقل کئے جائیں گے۔ یہ تمام تر کاوشیں ٹیم پاکستان کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے اور انشاللہ یہ ٹیم پاکستان کو دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرے گی۔

خواتین ارکان پارلیمنٹ نے وزیرِ اعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو بجٹ میں خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں یکسان تعلیم و ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات شامل کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا.

اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کو متعلقہ حلقوں میں عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے جاری منصوبوں اور بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے ملک بھر میں تعلیم، صحت، نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع، صنعت و پیداوار، مواصلات، غذائی تحفظ اور دیگر شعبوں میں اقدامات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں

ملاقات میں ارکان پارلیمنٹ سیدہ نوشین افتخار، بیگم تہمینہ دولتانہ، شائستہ خان، طاہرہ اورنگزیب، شائستہ پرویز، منیبہ اقبال، نزہت صادق، مسرت آصف خواجہ، رومینہ خورشید عالم، زیب جعفر، کرن عمران ڈار، زہرہ ودود فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر، شہناز سلیم ملک، زینب محمود بلوچ، کرن حیدر، اختر بی بی، غزالہ انجم، مس شاہین، ثمر ہارون بلور، سعیدہ جمشید، تمکین اختر نیازی، سائرہ تاررڑ، ہما اختر چغتائی، ماہ جبین خان عباسی، گلناز شہزادی، شمائلہ رانا، شازیہ فرید، سیدہ آمنہ بتول، رابعہ نسیم فاروقی، ارم حامد حمید اور مس نیلم شریک تھیں.

ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وزیرِ برائے امور عامہ یونٹ رانا مبشر اقبال، وزراء مملکت شزرا منصب علی خان کھرل، وجیہہ قمر اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔

موضوعات : #primeminiterislamabadshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

President and Prime Minister commend security forces on the killing of terrorists.
تازہ ترین

صدر مملکت اور وزیراعظم کی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی

29 جولائی , 2026
Pakistan, Kuwait hold delegation-level talks in Islamabad
تازہ ترین

اسلام آباد میں پاکستان اور کویت کے وفود کی سطح پر مذاکرات

29 جولائی , 2026
25-year-old man collapses and dies during Islamabad Police recruitment run.
تازہ ترین

اسلام آباد پولیس بھرتی کیلئے دوڑ ،25سالہ نوجوان گر کر جاں بحق

29 جولائی , 2026
Kuwaiti Foreign Minister arrives in Pakistan for a two-day visit.
تازہ ترین

کویتی وزیرِ خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

29 جولائی , 2026
Equipping the youth with modern technology and artificial intelligence is the need of the hour Prime Minister.
تازہ ترین

نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی ،مصنوعی ذہانت سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ،وزیراعظم

29 جولائی , 2026
Approval of proposed amendments to the Pakistan Oil Refining Policy 2023
اہم ترین 2

پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری

28 جولائی , 2026
اگلی خبر
Khawaja Asif should tell me whether the 2024 election is not a burden on his conscience, Asad Qaiser

خواجہ آصف بتائیں 2024کا الیکشن کیا ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں ،اسد قیصر

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو تشریف لائیں ،انہیں پنجاب میں ترقی دکھائیں گے ،عظمیٰ بخاری

بلاول بھٹو تشریف لائیں ،انہیں پنجاب میں ترقی دکھائیں گے ،عظمیٰ بخاری

29 جولائی , 2026
Wheat crisis in Pakistan, prices of bread and naan skyrocketing, people worried

پاکستان میں گندم کا بحران، روٹی اور نان کی قیمتیں آسمان پر، عوام پریشان

29 جولائی , 2026
PML-N and PPP leaders verbally bombard each other on social media

ن لیگ اور پی پی کے رہنماؤں کی سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری

29 جولائی , 2026
Maryam Nawaz came to power through the back door Sharjeel Inam Memon.

مریم نواز چور دروازے سے اقتدار میں آئیں،شرجیل انعام میمن

29 جولائی , 2026
Kashmiris will decide the fate of Kashmir; no other province can do so Bilawal Bhutto.

کشمیر کا فیصلہ کشمیری کریں گے ،کوئی اور صوبہ نہیں کر سکتا،بلاول بھٹو

29 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔