منگل , 10 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مصر میں بحیرہ روم کے سمندر میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

11 گھنٹے پہلے
A A
Egypt discovers huge gas reserves in the Mediterranean Sea
Share on Facebookwhatsapp

قاہرہ (پاک ترک نیوز )مصر نے بحیرہ روم میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کردیا، ابتدائی اندازوں کے مطابق نئے ذخیرے میں تقریباً 200 ارب مکعب فٹ گیس موجود ہے۔

مصری وزارت پیٹرولیم و معدنی وسائل کے مطابق یہ دریافت طیبہ کنسیشن کے علاقے میں واقع تحقیقی کنویں ’’نسیم ون ایکس‘‘ میں ڈرلنگ اور جائزے کے دوران سامنے آئی۔

وزارت کے مطابق کنویں میں تقریباً 15 میٹر موٹی گیس بردار تہہ دریافت ہوئی ہے، جس میں گیس کے موجود ہونے کی واضح علامات سامنے آئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے حاصل ہونے والی قابل استعمال گیس کی اصل مقدار، روزانہ پیداوار کی صلاحیت اور تجارتی افادیت کا تعین کرنے کے لیے تکنیکی اور ذخائر سے متعلق مطالعات جاری ہیں۔

مصر نے نئے کنویں کو موجودہ پیداواری نظام سے منسلک کرنے کے لیے تقریباً 22 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ پائپ لائن کنویں کو ابو مادی اور الجمیل گیس پائپ لائن سے منسلک کرے گی، جس سے پہلے سے موجود بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرتے ہوئے پیداوار شروع کرنے کا وقت کم کیا جاسکے گا۔

اس منصوبے میں اٹلی کی توانائی کمپنی اینی اور آسٹریلیا کی ووڈ سائیڈ شراکت دار ہیں، جبکہ ڈرلنگ کا کام مصری کمپنی پیٹروبیل نے انجام دیا۔

مصری وزارت پیٹرولیم کے مطابق ملک میں سرمایہ کاری اور تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافے کے باعث مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ نے صومالی لینڈ میں اسرائیلی سفارت خانہ قائم کرنے کا منصوبہ غیر قانونی قراردیدیا

حکومت نے توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی میں پیش رفت اور سرمایہ کاری کے بہتر ماحول کو بھی اہم قرار دیا ہے۔

مصر گزشتہ چند برسوں کے دوران مقامی گیس کی پیداوار میں کمی کے باعث درآمدی گیس پر انحصار بڑھانے پر مجبور ہوا ہے۔

موضوعات : egypthugegasMediterraneanSea
ShareSend

متعلقہ خبریں

Türkiye's offer to grant Egypt 15,000 square kilometers of maritime territory in the Mediterranean Sea.
تازہ ترین

ترکیہ کی مصر کو بحیرہ روم میں 15 ہزار مربع کلومیٹر سمندری حدود دینے کی پیشکش

9 نومبر , 2026
Two passenger trains collided in Egypt; 7 people were killed and 112 injured.
تازہ ترین

مصر میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 7 افراد ہلاک، 112 زخمی

9 نومبر , 2026
Saudi Crown Prince and Egyptian President meet, emphasize security of Bab al-Mandab and Red Sea
تازہ ترین

سعودی ولی عہد اور مصری صدر کی ملاقات، باب المندب اور بحیرۂ احمر کی سکیورٹی پر زور

16 ستمبر , 2026
Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman will visit Egypt today.
تازہ ترین

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے

15 ستمبر , 2026
Football World Cup Switzerland defeated Colombia; Egypt lost to Argentina.
تازہ ترین

فٹبال ورلڈ کپ ،سوئٹزرلینڈ نے کولمبیا کو ہرا دیا ،مصر کو ارجنٹینا سے شکست

8 جولائی , 2026
Ishaq Dar's visit to Egypt completes, he returns home
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا دورہ مصر مکمل ،وطن واپس پہنچ گئے

22 جون , 2026
اگلی خبر
Trump acknowledges that a war with Iran would harm the US; also signals against further escalation.

ٹرمپ کاایران جنگ سے امریکا کو نقصان پہنچنے کا اعتراف، جنگ مزید نہ بڑھانے کا بھی اشارہ

یہ بھی پڑھیں

Crackdown on illegal Afghan migrants intensifies in Turkey; 63 Afghan nationals arrested.

ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 63 افغان شہری گرفتار

10 نومبر , 2026
The final round of negotiations between the government and Jamaat-e-Islami will take place today, says Liaquat Baloch.

حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آج فائنل راؤنڈ ہوگا، لیاقت بلوچ

10 نومبر , 2026
£190 million case Hearing on appeals by PTI founder and Bushra Bibi to be held today

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

10 نومبر , 2026
NASA’s advanced aircraft capable of flying up to 2,778 kilometers

ناسا کا 2778 کلو میٹر تک پرواز کرنے والا جدید طیارہ

10 نومبر , 2026
The American people will accept nothing less than victory, Pete Hegseth

امریکی عوام فتح سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے، پیٹ ہیگستھ

10 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔