جمعرات , 13 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم کی منظوری

2 گھنٹے پہلے
A A
Digital result card system approved in all 9 education boards of Punjab
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز نے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم متعارف کرانے کی منظوری دے دی۔نئے نظام کے تحت طلبہ کے امتحانی ریکارڈ اور دیگر تعلیمی سہولیات کو آن لائن کیا جائے گا، جبکہ مرحلہ وار روایتی پرنٹ شدہ رزلٹ کارڈز کا اجرا بھی ختم کر دیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں نویں جماعت اور فرسٹ ایئر کے طلبہ کو سالانہ امتحانات کے نتائج کے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مزید 555 سرکاری اسکول بند یا ضم کرنے کا فیصلہ

ریگولر اور پرائیویٹ دونوں امیدوار نتائج کے اعلان کے فوراً بعد اپنے رزلٹ کارڈز آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ ریگولر طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں کے آن لائن پورٹل سے رزلٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، جبکہ پرائیویٹ امیدوار متعلقہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے براہِ راست رزلٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ پر کیو آر کوڈ سمیت دیگر سکیورٹی فیچرز موجود ہوں گے، جن کی مدد سے تعلیمی ادارے، ملازمت فراہم کرنے والے ادارے اور دیگر متعلقہ محکمے دستاویز کی تصدیق الیکٹرانک طریقے سے کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کو روایتی رزلٹ کارڈ کے برابر سرکاری حیثیت حاصل ہوگی۔ طلبہ اسے کالج اور یونیورسٹی میں داخلوں، ملازمتوں، اسکالرشپس، ایکویویلنس سرٹیفکیٹس، دستاویزات کی تصدیق اور دیگر سرکاری امور کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

نئے نظام سے طلبہ کو رزلٹ کارڈ کے حصول کے لیے بورڈ دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اور نہ ہی پرنٹ شدہ دستاویز کے انتظار کی ضرورت ہوگی۔

موضوعات : #educationBISE
ShareSend

متعلقہ خبریں

Decision to close or merge another 555 government schools in Punjab.
تازہ ترین

پنجاب میں مزید 555 سرکاری اسکول بند یا ضم کرنے کا فیصلہ

31 جولائی , 2026
American universities open their doors to Pakistani students
تازہ ترین

پاکستانی طلبا کیلئے امریکی یونیورسٹیوں کے دروازےکھل گئے

23 اپریل , 2026
پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات، بائیومیٹرک حاضری اور ڈیجیٹل نگرانی لازمی
تازہ ترین

پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات، بائیومیٹرک حاضری اور ڈیجیٹل نگرانی لازمی

2 فروری , 2026
اگلی خبر
Lack of long-term planning in Pakistan; government system confined to crisis management.

پاکستان میں طویل مدتی منصوبہ بندی کا فقدان، حکومتی نظام بحرانوں تک محدود

یہ بھی پڑھیں

وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ عہدہ چھوڑ دیں گی

13 اگست , 2026
Significant increase in salaries and perks of superior court judges.

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

13 اگست , 2026
Date revealed for the reopening of schools in Punjab.

پنجاب میں اسکول کب کھلیں گے ،تاریخ سامنے آ گئی

13 اگست , 2026
Voyager One still sending messages from space after 49 years

49سال بعد بھی خلاء سے پیغام بھیجنے والا وائجر ون

13 اگست , 2026
Basmati rice trade mark Australian court also rejects Indian appeal

باسمتی چاول کا ٹریڈ مارک ۔آسٹریلوی عدالت نے بھی بھارتی اپیل مسترد کر دی

13 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔