ڈھاکہ ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر بنگال ٹائیگرز نے دوسری اننگز میں شاہینوں کیخلاف 3وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے ہیں۔اس کی مجموعی برتری 179رنز ہو گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش نے چوتھے دن کا آغاز 7رنز سے بغیر کسی نقصان کے کیا تھا ۔ تاہم میچ بارش کے باعث روکنا پڑا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے آئوٹ ہونیوالے والے کھلاڑی محمد حسن تھے جنہوں نے 5رنز سکور کئے ، شادمان اسلام بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 10رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے ۔
مومن الحق 56رنز بنا سکے ۔ کپتان نجم الحسن شینتو 58جبکہ مشفق الرحیم 16رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 413رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 385رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی ۔
واضح رہے کہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز 16مئی سے ہو گا ۔












