اتوار , 20 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یومِ استحصال ،تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے،وزیراعظم

2 مہینے پہلے
A A
Despite all challenges, the morale and steadfastness of the Kashmiri people remain unwavering even today Prime Minister on 'Youm-e-Istehsal' (Day of Exploitation).
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ استحصال کشمیر 5 اگست 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج یومِ استحصال کے موقع پر حکومتِ پاکستان اور پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ بھرپور انداز میں غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

ہم اس دن کو اس عزم کے ساتھ مناتے ہیں کہ دنیا کو بھارت کے 5 اگست 2019 کے ان غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے سنگینی کی یاد دہانی کرائی جائے جن کے ذریعے اس نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہیں۔

سات برس گزر جانے کے باوجود یہ غیر قانونی اقدامات نہ تو جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کر سکے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے اپنے جائز حقِ خودارادیت کے حصول کے عزم پختہ کو کمزور کر سکے ہیں۔

ان اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا، بنیادی آزادیوں کو محدود کیا اور غیر قانونی قانون سازی و انتظامی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی مکروہ کوششوں کو مزید تیز کیا۔ بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں عوام کی حقیقی سیاسی قیادت کو مسلسل دبانا، شہری آزادیوں پر قدغنیں عائد کرنا اور آزاد ذرائع ابلاغ پر پابندیاں برقرار رکھنا شدید تشویش کا باعث ہے۔

ان تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی پُرامن اور منصفانہ جدوجہد آج بھی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ کشمیریوں کی مثالی جدوجہد انصاف، انسانی وقار اور بین الاقوامی قانون کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام افراد اور اقوام کی حمایت اور احترام کی مستحق ہے۔

جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سب سے بنیادی اور دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے۔ خطے میں پائیدار امن، طاقت کے استعمال یا یکطرفہ اقدامات سے نہیں بلکہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس تنازع کے منصفانہ اور پُرامن حل سے ہی ممکن ہے۔

بین الاقوامی برادری کو محض تشویش کے اظہار تک محدود رہنے کے بجائے اس دیرینہ تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنا مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے خصوصی نغمہ جاری

اس موقع پر میں ایک بار پھر اس امر کا اعادہ کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور پُرامن حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور ان کی آواز کو ہر علاقائی اور بین الاقوامی فورم پر پوری قوت سے بلند کرتا رہے گا۔

پاکستان بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے، اگست 2019 سے نافذ کیے گئے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے، جموں و کشمیر کے عوام پر مسلط جابرانہ قوانین کا خاتمہ کرے اور ایسا سازگار ماحول پیدا کرے تاکہ کشمیری عوام اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے حقِ خودارادیت کو آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے تنازع کے پُرامن اور منصفانہ حل کی راہ ہموار کر سکیں۔

موضوعات : #kashmirprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے
اہم ترین 3

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

19 ستمبر , 2026
Successful launch of Prime Minister's Fuel Relief Scheme, discount even for those who buy small quantities of petrol
تازہ ترین

وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کا کامیاب اجرا، کم مقدار میں پٹرول لینے والوں کے لیے بھی رعایت

19 ستمبر , 2026
Prime Minister's Fuel Relief Scheme 20-year-old motorcycles and rickshaws also included.
تازہ ترین

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم ، 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں اور رکشے بھی شامل

18 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif condemns the blast in Kohat.
اہم ترین 3

وزیراعظم شہبازشریف کی کوہاٹ میں دھماکے کی مذمت

18 ستمبر , 2026
Foreign exchange reserves have reached a record high of $21.4 billion; Prime Minister expresses gratitude.
تازہ ترین

زرِ مبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

18 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif departs for a visit to the UK.
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

17 ستمبر , 2026
اگلی خبر
On Kashmir Exploitation Day, we reiterate our unwavering solidarity with the people of illegally occupied Jammu and Kashmir, the President said.

ہم یومِ استحصالِ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں،صدر مملکت

یہ بھی پڑھیں

کوہاٹ حملہ: افغان حکومت زبانی ہمدردی کے بجائے ٹھوس کارروائی کرے، وزارت اطلاعات

کوہاٹ حملہ: افغان حکومت زبانی ہمدردی کے بجائے ٹھوس کارروائی کرے، وزارت اطلاعات

19 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

تحریک انصاف کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

19 ستمبر , 2026
پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں ہونے والے حملوں میں 80 فیصد خود کش بمبار افغان ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

19 ستمبر , 2026
کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

کوہاٹ پولیس مسجد بم دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے مل گئے

19 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

وزیراعظم شہباز شریف پیر کی شام امریکا پہنچیں گے

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔