کراچی ( پاک ترک نیوز) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ،ایک تولہ سونا 2300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونا 2070 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 4305 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7359 روپے کی ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 123 روپے سستی ہو کر 6268 روپے کی ہوگی،عالمی مارکیٹ میں چاندی 1.4 سستی ہو کر 68 اونس ڈالر ہوگئی۔












