کراچی ( پاک ترک نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا 1200 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 4150 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 66 روپے اضافے سے 6588 روپے ہوگئی۔10 گرام چاندی 57 روپے مہنگی ہوکر 5648 روپے کی ہوگئی۔عالمی منڈی میں چاندی 61.10 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












