جنیوا ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے ایران امریکا معاہدے پر دستخط ہو گئے، آبنائے ہرمز بھی کھل گئی،، آئل سے لدے کئی بحری جہاز گزر رہے ہیں۔
فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدر نے کہا ایران کے ساتھ معاہدے پر آن لائن دستخط ہوئے، باقاعدہ دستخط جمعہ کو ہوں گے ،جے ڈی وینس دستخط کے لئے جنیوا جائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا ایران کے پاس دانشمندانہ قیادت موجود ہے، تہران کے پاس اب جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، معاہدہ مکمل ہو چکا ہے، عظیم معاہدہ پورے خطے میں امن اور سلامتی لے کر آئے گا،ایران کے معاملے پر اتحادیوں کی مدد کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدر نے کہا ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہونے کی امید ہے، اہم بات یہ ہے کہ تیل کی قیمت گر رہی ہے، اسٹاک اوپر جارہے ہیں،صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے بھی اچھی گفتگو ہوئی، دونوں رہنما پرعزم ہیں، دیکھتے ہیں ہم کیا کر سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا وعدوں پر عملدرآمد سے پہلے ایران کو پابندیوں میں ریلیف نہیں ملے گا، ایران کے معاملے پر اتحادیوں سے مدد کی ضرورت نہیں ہے، لیکن ان سے مدد لینے کا آئیڈیا برا نہیں ہے۔












