بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اسلامی ممالک میں مشترکہ دفاعی طریقہ کار پر مشاورت کا آغاز

1 سال پہلے
A A
اسلامی ممالک میں مشترکہ دفاعی طریقہ کار پر مشاورت کا آغاز
Share on Facebookwhatsapp

از : سہیل شہریار
دوحہ میں ہونے والے اسلامی اور عرب ملکوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کے بعد اہم اسلامی اور عرب ملکوں کے درمیان دوحہ حملے جیسی وارداتوں کو دیگر اسلامی میں بھی دہرانے کی سرائیلی دھمکیوں کے تناظر میں باہمی مشاورت کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اردن کے بادشاہ سے بات چیت کے لیے عمان کا دورہ کر رہے ہیں۔قطری رہنما بدھ کو اردن کے دارالحکومت پہنچے جہاں ان کا استقبال شاہ عبداللہ دوم، ولی عہد حسین عبداللہ اور اردن کے اعلیٰ حکام نے کیا۔دوسری طرف پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی اہم مشاورت کے لئے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ چکے ہیں۔ جہاں سے وہ برطانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔
اس سے قبل خلیج تعاون کونسل نے پیر کے روز ہونے والے ہنگامی سربراہی اجلاس میں جہاں اسرائیل کے مزموم حملے کی مذمت کی وہیں اپنے "مشترکہ دفاعی طریقہ کار کو فعال” کرنے کا عہد کیا تھا۔جسے اس اجلاس کا سب سےاہم اور قابل عمل نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=e3Ogy4o28-w
قطر کے امیر مشترکہ عرب دفاعی انتظام کو فعال بنانے کےلئے سعودی عرب ، مصر،متحدہ عرب امارات ، عمان، کویت اور جی سی سی کے دیگر رکن ممالک سے بھی مشاورت کریں گے۔
اسی دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو گذشتہ روز تل ابیب میں اسرائیلیوں خصوصاً نیتن یاہو کو دوحہ حملے پر شاباش دینے کے بعد عربوں دوستوں کی اشک شوئی کے لئے قطر پہنچے تو انکا کہنا تھا کہ قطر وہ واحد ملک ہے جو غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کر سکتا ہے۔ اور اس انتباہ کے فوراً بعد انہوں نے یہ بھی بتا دیا کہ جنگ بندی ممکن بنانے کے لیے صرف ایک "چھوٹی کھڑکی ” کھلی ہوئی باقی ہے۔ ہمارے پاس مزید مہینے نہیں ہیں۔بلکہ شاید کچھ دن یا شاید چند ہفتے باقی ہیں۔کیونکہ اسرائیل نے غزہ شہر پر اپنی بمباری تیز کر دی ہے۔ جس سے شہری مرکز میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اور اب وہ محصور علاقے پر قبضہ کرنے کے زمینی منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے۔
دریں اثنا سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ چکے ہیں۔جہاں وہ شہزادہ محمد بن سلمان سے دوطرفہ ملاقات کریں گے جس میں پاکستان سعودی عرب کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو باضابطہ شکل ملے گی جو دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور گہرا کرنے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
شہباز شریف ریاض میں قیام کے بعد برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ برطانوی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔اور وہاں سے وہ شریف نیویارک جائیں گے جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

موضوعات : countryislamicriyadh
ShareSend

متعلقہ خبریں

A danger alert was issued in three Saudi Arabian cities, but was withdrawn shortly afterwards.
تازہ ترین

سعودی عرب کے تین شہروں میں خطرے کا الرٹ جاری، کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا

17 اکتوبر , 2026
Houthi missile attacks on Riyadh and Khamis Mushait fail, ballistic missile destroyed in air
تازہ ترین

ریاض اور خمیس مشیط پر حوثیوں کے میزائل حملے ناکام، بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

7 اکتوبر , 2026
Emergency meeting of the Makkah defense alliance; Pakistan and Turkey decide to immediately deploy joint forces to Saudi Arabia.
تازہ ترین

مکہ دفاعی اتحاد کا ہنگامی اجلاس، پاکستان اور ترکیہ کا سعودی عرب میں مشترکہ افواج فوری تعینات کرنے کا فیصلہ

6 اکتوبر , 2026
Houthis claim to have targeted Riyadh airport and Aramco refinery.
اہم ترین

حوثیوں کا ریاض کے ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 اکتوبر , 2026
A meeting of the Makkah Defense Agreement committee will be held in Riyadh today.
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہو گا

5 اکتوبر , 2026
Field Marshal Syed Asim Munir meets Saudi Defense Minister; joint resolve expressed against attacks on Makkah Al-Mukarramah.
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، مکہ مکرمہ پر حملوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار

26 ستمبر , 2026
اگلی خبر
بحرین کے بادشاہ کا کویتی شہریت سے محروم شہریوں کے پاسپورٹ کی تجدیدکا حکم

بحرین کے بادشاہ کا کویتی شہریت سے محروم شہریوں کے پاسپورٹ کی تجدیدکا حکم

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔