لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب حکومت نے ڈویژن اور ضلع کے بعد اب صوبے کی ہر تحصیل میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 الیکٹروبسیں چلیں گی، جبکہ جون 2027 تک صوبے بھر میں 3 ہزار الیکٹروبسیں سڑکوں پر لانے کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔تحصیل سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری 2027 سے ہوگا، جبکہ ہر تحصیل کے لیے مخصوص الیکٹروبس ڈپو بھی قائم کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کی 91 تحصیلوں کے لیے 1500 الیکٹروبسیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ پہلا بیج جنوری میں لاہور پہنچے گا۔ملتان کی 9 تحصیلوں کے لیے 169، ساہیوال کی 4 تحصیلوں کے لیے 87، بہاولپور کی 11 تحصیلوں کے لیے 215، ڈی جی خان کی 10 تحصیلوں کے لیے 63 اور فیصل آباد کی 12 تحصیلوں کے لیے 202 الیکٹروبسیں مختص کی گئی ہیں۔سرگودھا کی 14 تحصیلوں میں 198، گوجرانوالہ کی 7 تحصیلوں میں 125، گجرات کی 8 تحصیلوں میں 122 جبکہ راولپنڈی کی 16 تحصیلوں میں 219 الیکٹروبسیں چلانے کا منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 آج سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان
مزید بسیں سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، مظفرگڑھ، راولپنڈی، جھنگ، بہاولپور، رحیم یار خان اور اٹک سمیت دیگر اضلاع کو فراہم کی جائیں گی۔حکومت نے ستمبر تک الیکٹروبس سروس کا پہلا فیز مکمل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے، جبکہ جون 2027 تک پنجاب بھر میں تین ہزار الیکٹروبسیں چلانے کا منصوبہ ہے۔












