راولپنڈی (پاک ترک نیوز )پیشی پر جانےوالے اڈیالہ جیل کے چودہ قیدیوں کے فرار کی تحقیقات میں تیزی آ گئی ، چار کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ،راولپنڈی پولیس باقی دس قیدیوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
قیدیوں کے فرار پر اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیا ہے۔اڈیالہ گارد کے انچارج سمیت پانچ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ مموبائل فون کالز کی چھان بین کی جا رہی ہے
یہ بھی پڑھیں: کہوٹہ میں وین سے 14قیدی فرار،4دوبارہ پکڑے گئے
آئی جی پنجاب کے نوٹس پرایس پی ہیڈ کوارٹرز مدثراقبال کو لائن حاضراور ڈی ایس پی امتیاز احمد معطل کر دیا گیا۔












