پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ناسا کا خلائی مشنز سے رابطوں کے لیے نیا دیوہیکل ریڈیو اینٹینا نصب

39 منٹس پہلے
A A
NASA installs giant new radio antenna for communications with space missions
Share on Facebookwhatsapp

کیلیفورنیا(پاک ترک نیوز ) ناسا نے گہرے خلاء میں موجود خلائی مشنز سے رابطے کے اپنے عالمی نیٹ ورک ڈیپ اسپیس نیٹ ورک (DSN) میں ایک نیا بڑا ریڈیو اینٹینا شامل کر دیا ہے، جس سے دور دراز خلائی جہازوں سے رابطے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔کیلیفورنیا کے صحرائی علاقے میں قائم گولڈ اسٹون کمپلیکس میں نصب نئے اینٹینا کا قطر 114 فٹ یعنی تقریباً 34 میٹر ہے۔ یہ اینٹینا 3 اگست کو فعال ہوا اور اس نے ابتدائی طور پر ناسا کی چاندرا ایکس رے آبزرویٹری کو ٹریک کیا۔

ڈیپ اسپیس نیٹ ورک ناسا کے ان اہم ترین نظاموں میں شامل ہے جو زمین سے انتہائی دور موجود خلائی جہازوں کو پیغامات بھیجنے اور ان سے سائنسی معلومات وصول کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ وائجر 1، وائجر 2 اور نیو ہورائزنز سمیت نظامِ شمسی اور بین النجمی خلا کی تحقیق کرنے والے 40 سے زائد مشنز اس نیٹ ورک پر انحصار کرتے ہیں۔تاہم خلائی مشنز میں مسلسل اضافے کے باعث ڈی ایس این پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر آرٹیمس 1 اور آرٹیمس 2 مشنز کے دوران چاند کے گرد سفر کرنے والے خلائی جہازوں کو ترجیح دینے سے دیگر مشنز کے لیے نیٹ ورک کی دستیابی میں نمایاں کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی آمد سے متحدہ عرب امارات سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کا علاقائی مرکز بننے کی راہ پر

ناسا کے ڈیپ اسپیس نیٹ ورک کے مینیجر بریڈ آرنلڈ نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ مزید اینٹینا نصب کیے جانے کے باوجود موجودہ طلب پوری کرنا مشکل ہے اور مستقبل میں بعض خلائی مشنز کو رابطے کے لیے کم وقت مل سکتا ہے۔ڈیپ اسپیس نیٹ ورک کے تین بڑے کمپلیکس ہیں، جو کیلیفورنیا کے گولڈ اسٹون، اسپین کے قریب میڈرڈ اور آسٹریلیا کے کینبرا میں واقع ہیں۔ ہر کمپلیکس میں ایک بڑا 230 فٹ یعنی تقریباً 70 میٹر کا اینٹینا اور کئی چھوٹے اینٹینا شامل ہیں۔

نیا DSS-23 اینٹینا ڈی ایس این کے اپرچر اینہانسمنٹ پروجیکٹ کے تحت نصب کیے جانے والے چھ 34 میٹر اینٹینا میں سے پانچواں ہے۔ یہ منصوبہ 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔ناسا کے مطابق منصوبے کا آخری اینٹینا DSS-33 آسٹریلیا کے کینبرا کمپلیکس میں نصب کیا جائے گا، جس کے 2029 میں فعال ہونے کی توقع ہے۔

موضوعات : nasaradiotechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

The growing use of artificial intelligence is an alarm bell for the world.
تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی

5 ستمبر , 2026
ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ
تازہ ترین

ناسا کا چاند پر مستقل اڈہ بنانے کا منصوبہ

4 ستمبر , 2026
Mysterious atmospheric wave spanning 10 zones discovered at Saturn's south pole.
تازہ ترین

زحل کے جنوبی قطب پر 10 اضلاع پر مشتمل پراسرار فضائی لہر دریافت

3 ستمبر , 2026
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
The new eye of the universe is ready to go into space
تازہ ترین

کائنات کی نئی آنکھ خلا میں جانے کو تیار

27 اگست , 2026
Federal Minister for Science and Technology's absence from National Assembly session angers Speaker
تازہ ترین

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت، اسپیکر برہم

21 اگست , 2026
اگلی خبر
Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

یہ بھی پڑھیں

Netanyahu orders the dismantling of illegal Jewish settler outposts in the occupied West Bank.

نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم

7 ستمبر , 2026
Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

7 ستمبر , 2026
NASA installs giant new radio antenna for communications with space missions

ناسا کا خلائی مشنز سے رابطوں کے لیے نیا دیوہیکل ریڈیو اینٹینا نصب

7 ستمبر , 2026
UAE on track to become regional hub for satellite connectivity with Starlink launch

اسٹار لنک کی آمد سے متحدہ عرب امارات سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کا علاقائی مرکز بننے کی راہ پر

7 ستمبر , 2026
Applications open for the US YES program for Pakistani students (Spring 2027)

پاکستانی طلبہ کے لیے امریکی YES پروگرام، اسپرنگ 2027 کے لیے درخواستیں شروع

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔