پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی فوجی فہرست میں شامل کرنے پر چین کا اظہار برہمی

3 مہینے پہلے
A A
China expresses anger over inclusion of technology companies on US military list
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے متعدد بڑی چینی کمپنیوں کو فوج سے منسلک اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔

چینی وزارت تجارت کا کہناہے چین امریکی اقدام پر شدید عدم اطمینان اور "سخت مخالفت” کا اظہار کرتا ہے۔ وزارت نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط اقدامات واپس لے اور چین اور امریکا کے درمیان تعمیری اور مستحکم تعلقات کی راہ اختیار کرے۔

پینٹاگون کی تازہ فہرست میں چین کی کئی بڑی ٹیکنالوجی اور صنعتی کمپنیاں شامل کی گئی ہیں، جن میں ای کامرس کمپنی علی بابا، سرچ انجن کمپنی بیدو، الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں بی وائی ڈی اور این ائی او شامل ہیں ، دنیا کے بڑے سولر پینل ساز ادارے ٹرینا سولر اور جے اے سولر کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔

امریکا کا مؤقف ہے کہ یہ کمپنیاں چین کی عسکری اور صنعتی صلاحیتوں کو بڑھانے میں معاون کردار ادا کر رہی ہیں، جس کے باعث انہیں نگرانی کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

امریکی قانون کے تحت 2027 سے امریکی محکمہ دفاع ان فہرست میں شامل کمپنیوں کے ساتھ براہِ راست معاہدے نہیں کر سکے گا اور نہ ہی تیسرے فریق کے ذریعے ان کی مصنوعات یا خدمات خرید سکے گا۔

چینی وزارت تجارت نے خبردار کیا ہے کہ اگر چینی کمپنیوں کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک جاری رہا تو بیجنگ مضبوط اور فیصلہ کن جوابی اقدامات کرے گا۔

موضوعات : #chinaamreicatechnology
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's new stride in drone technology preparations to integrate aerial, ground, and naval drones into a single combat system.
تازہ ترین

چین کا ڈرون ٹیکنالوجی میں نیا قدم، فضائی، زمینی اور بحری ڈرونز کو ایک ہی جنگی نظام سے جوڑنے کی تیاری

10 ستمبر , 2026
Warplanes will now fly without a human pilot.
تازہ ترین

جنگی طیارے اب انسان کے بغیر اڑیں گے

9 ستمبر , 2026
China is expanding cooperation with Pakistan in weather forecasting and artificial intelligence.
تازہ ترین

چین پاکستان میں موسمیاتی پیش گوئی اور مصنوعی ذہانت کے تعاون کو وسعت دے رہا ہے

8 ستمبر , 2026
China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
NASA installs giant new radio antenna for communications with space missions
تازہ ترین

ناسا کا خلائی مشنز سے رابطوں کے لیے نیا دیوہیکل ریڈیو اینٹینا نصب

7 ستمبر , 2026
The growing use of artificial intelligence is an alarm bell for the world.
تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کا بڑھتا استعمال دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
US, Iran deal declared personal defeat for Israeli PM

امریکا ،ایران معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم کی ذاتی شکست قرار

یہ بھی پڑھیں

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خارجی دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

20 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

20 ستمبر , 2026
احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ

20 ستمبر , 2026
پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں، عطا تارڑ

پرتشدد جتھے کو اسلام آباد آنے کی اجازت نہیں، عطا تارڑ

20 ستمبر , 2026
جماعت اسلامی کا مارچ حیدر آباد پہنچ گیا

جماعت اسلامی کا مارچ حیدر آباد پہنچ گیا

20 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔