لاہور( پاک ترک نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنےکے الزام میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ،،مقدمہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں این سی سی آئی اے میں درج ہوا۔
ایف آئی آر کے مطابق ثاقب چدھڑ ان کی اہلیہ سمیرا خان اور ساتھیوں نے سائبر ہراسگی ، بلیک میلنگ کی ۔ملزمان غیر قانونی طور پر سرویلنس کرتے رہے ۔ مومنہ اقبال،موجودہ شوہر اور اہل خانہ کو دھمکیاں دیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کا علم ہونے پر مومنہ اقبال نے شادی سے انکار کیا ۔ جس کے بعد ثاقب چدھڑ نے پرائیویٹ ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنا شروع کیا ۔ثاقب چدھڑ نے 2023 میں جھوٹے الزامات لگا کر اداکارہ کا رشتہ بھی ختم کروایا ۔












