مسقط (پاک ترک نیوز) عمان کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں کارگو جہاز پر پروجیکٹائل حملہ ہوا ہے ،برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق عمان سے ساڑھے سات ناٹیکل میل دور جہاز پر حملہ کیا گیا، حملے سے جہاز کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔
ایران نے آبنائے ہرمز سے چار آئل ٹینکروں کوبھی واپس بھیج دیا۔جہازوں نے ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی ہدایت پر راستہ تبدیل کیا۔تجارتی جہاز پر حملے کے بعد آئی ایم او نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمان میں غیر ملکی جائیداد مالکان کے لیے رہائشی قوانین آسان
ادھر کارگو جہاز پر حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت ایک اعشاریہ پانچ دو ڈالر اضافے کے بعد پچھتر اعشاریہ چھبیس ڈالر فی بیرل ہو گئی، ، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ایک اعشاریہ پانچ آٹھ ڈالر اضافے سے اکتہر اعشاریہ بانوے ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔












