تہران ( پاک ترک نیوز) ایران کے شہر بندر عباس کے ساحلی علاقے اور جزیرہ قشم میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایران کے سرکاری خبر رساں اداروں نے ملک کے جنوبی علاقوں کے مقامی رہائشیوں کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بندر عباس کے ساحلی علاقے اور جزیرہ قشم میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے قریب سمجھی جانے والی خبر رساں ایجنسی فارس نے لکھا ہے کہ ان دھماکوں کی وجہ کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری رپورٹ جاری نہیں کی گئی تاہم ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ آوازیں آبنائے ہرمز سے ’بغیر اجازت گزرنے والے جہازوں‘ پر بطور انتباہ کی جانے والی فائرنگ کی ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں کوئلے کی کان کنی سے تباہی، دیہاتیوں کا عالمی رہنماؤں سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کا مطالبہ
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اب باری وائٹ ہاؤس کی ہے کہ وہ اپنی راہ کا انتخاب کرے۔












