بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی میگا پراجیٹ نیوم کے بعض معاہدوں کی منسوخی،اربوں ڈالر نقصان کا اندیشہ

3 مہینے پہلے
A A
Cancellation of some contracts for Saudi mega project NEOM, fear of billions of dollars in losses
Share on Facebookwhatsapp

ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے میگا پروجیکٹ نیوم سے متعلق مالی دباؤ میں اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں بعض معاہدوں کی منسوخی کی صورت میں حکومت کو اربوں ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کو توقع ہے کہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران نیوم کے مختلف منصوبوں اور ٹھیکوں کو ختم کرنے پر تقریباً تقریباً 16 ارب ڈالر تک کی ادائیگیاں کرنا پڑ سکتی ہیں۔ یہ رقم طے شدہ معاہدوں کی منسوخی کی صورت میں جرمانے اور کنٹریکٹ شرائط کے تحت ادا کی جائے گی۔

نیوم منصوبہ، جو سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے، ابتدا میں ایک کھرب ڈالر سے زائد لاگت کا طویل المدتی وژن سمجھا جاتا تھا۔ تاہم حالیہ مالی دباؤ اور ترجیحات میں تبدیلی کے باعث اس کے بعض حصوں پر نظرثانی اور ممکنہ طور پر التوا یا منسوخی کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دی لائن جیسے بڑے اور بلند و بالا منصوبوں کی ممکنہ معطلی یا تبدیلی سے متعلق فیصلوں کے نتیجے میں بھی بھاری مالی اخراجات سامنے آ سکتے ہیں، جو سعودی حکومت کے آئندہ بجٹ خسارے کا ایک بڑا حصہ بن سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اس وقت اپنی سرمایہ کاری کی ترجیحات پر نظرثانی کر رہا ہے، جس میں دفاعی اخراجات میں اضافہ، مصنوعی ذہانت، لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور عالمی ایونٹس جیسے ایکسپو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاریوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق نیوم جیسے بڑے منصوبوں میں معاہدوں کی پیچیدگی کے باعث کسی بھی تبدیلی یا روک تھام کے نتیجے میں مالی اخراجات انتہائی زیادہ ہو جاتے ہیں، جو حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتے ہیں۔

نیوم منصوبہ اب بھی سعودی عرب کے وژن 2030 کا اہم حصہ ہے، تاہم اس کی رفتار اور مالی حکمت عملی پر دوبارہ غور کیا جا رہا ہے۔

موضوعات : #neominvestementsaudiarbia
ShareSend

متعلقہ خبریں

Khawaja Asif makes a categorical declaration The Makkah Defense Pact will be activated if Saudi Arabia is attacked.
تازہ ترین

سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا، خواجہ آصف کا دوٹوک اعلان

9 ستمبر , 2026
15.2 million people performed Umrah during the first quarter of the Umrah season.
تازہ ترین

عمرہ سیزن کی پہلی سہ ماہی میں 15.2 ملین افراد نے عمرہ ادا کیا

24 اگست , 2026
100 new private companies have entered the field for Hajj 2027.
تازہ ترین

حج 2027کے لئے 100نئی نجی کمپنیاں میدان میں آ گئیں

19 اگست , 2026
New accommodation regulations in Saudi Arabia for Hajj
تازہ ترین

حج کے لیے سعودی عرب میں نئی رہائشی شرائط

17 اگست , 2026
Hajj 2027 package prices fixed; regular Hajj cost set at 1.2 million; digital payments.
تازہ ترین

حج2027پیکیجز کی قیمت مقرر،ریگولر حج لاگت 12لاکھ،ڈیجیٹل ادائیگیاں

11 اگست , 2026
Mecca Defense Pact poses no threat to Iran Esmaeil Baghaei
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں اسماعیل بقائی

10 اگست , 2026
اگلی خبر
Pakistan's modern Hangor-class submarine arrives in Sri Lanka, creating a stir in the Indian Ocean

بحر ہند میں بڑی ہلچل ،پاکستان کی جدید آبدوزیں اور فریگیٹ سری لنکا پہنچ گئیں

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔