بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بحر ہند میں بڑی ہلچل ،پاکستان کی جدید آبدوزیں اور فریگیٹ سری لنکا پہنچ گئیں

5 مہینے پہلے
A A
Pakistan's modern Hangor-class submarine arrives in Sri Lanka, creating a stir in the Indian Ocean
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

پاک بحریہ کی نئی کمیشن شدہ جدید ترین ہنگور کلاس پی این ایس ہنگور آبدوز کی سربراہی میںپاک بحریہ کے ٹاسک گروپ کی کولمبو آمد نے بحر ہند کے پورے خطے میں تزویراتی سیکورٹی کے ماحول میں ہل چل مچا دی ہے۔کیونکہ اس دورے کے نتیجے میں پاکستان کے سمندر کے اوپر اور نیچے جدید جنگی اثاثے ہندوستانی علاقائی پانیوں سے 130 ناٹیکل میل سے بھی کم فاصلے پر پہنچ گئے ہیں۔

خیر سگالی کے اس دورے میں پاکستان کی جدید ترین ہینگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم ہنگور، چینی ساختہ اے پی۔ 054 اسٹیلتھ فریگیٹ پی این ایس تیمور اور ایف۔ 22 پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹ پی این ایس اصلت کو ایک مربوط بحری گروپ میں شامل کیا گیا ہے جو آپریشنل رسائی، بحری بیڑے کے انضمام اور سمندری حدود میں سمندری صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے ٹاسک گروپ کا کولمبو کا دورہ خصوصاً پی این ایس ایم ہنگور کا کمیشننگ کے چند ہفتوں بعد ہی دورے پر نکلنا ایک غیر معمولی طور پر تیز رفتار آپریشنل تعیناتی سائیکل کی نمائندگی کرتا ہے جو کہ پلیٹ فارم کی جنگی تیاری، لاجسٹکس کی پائیداری، اور عملے کے انضمام کے طریقہ کار پر پاکستان بحریہ کے اعتماد کی نشاندہی کرتا ہے۔

کولمبو پورٹ کال پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم ڈومین میں تیزی سے تزویراتی ہم آہنگی کی بھی عکاسی کرتی ہے۔خاص طور پر جب بیجنگ گوادر، ہمبن ٹوٹا، کولمبو پورٹ سٹی، اور علاقائی لاجسٹکس تک رسائی کے انتظامات کے ذریعے بحر ہند میں اپنےبحری ڈھانچہ جاتی اثر و رسوخ کو بڑھا رہا ہے۔

پاک بحریہ کا ایک نئی آپریشنل ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن آبدوز کو دورے پر بھیجنے کا فیصلہ اعلیٰ درجے کی چینی ساختہجنگی صلاحیتکے ساتھ ایک ابھرتے ہوئے مہماتی نظریے کی نشاندہی کرتا ہے جو پاکستان کی اپنے پانیوں سے باہر بھی مسلسل زیر سمندر نگرانی پر مرکوز ہے۔

اگرچہ پاک بحریہ کی جانب سے اس دورے کو سری لنکن بحریہ کے ساتھ ایک خیر سگالی کا اقدام قرار دیا گیا ہے۔تاہم اس میںجدید ترین اے آئی پی صلاحیت سے لیس ہنگور کلاس کی آبدوزکی اپنے پانیوں سے صرف 130ناٹیکل میل کی دوری پر موجودگی نے بھارتی بحریہ کی نیندیں اڑادی ہیں ۔ کیونکہ یہ دورہ واضح طور پر پاک بحریہ کی بحری جنگ کی صلاحیت میں کلیدی اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہنگور کلاس پروگرام بذات خود پاکستان کے سب سے مہنگے بحری جدید کاری کے اقدامات میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے، جس کی لاگت تقریباً 5 ارب امریکی ڈالرہے ۔ اس میں چار آبدوزیں شامل ہیں جو چین میں بنائی گئی ہیں اور چار مقامی طور پر کراچی شپ یارڈ میںبنائی جا رہی ہیں۔

اس لیے یہ دورہ بیک وقت بحری سفارت کاری، آپریشنل توثیق، جیو پولیٹیکل پیغام رسانی اور سٹریٹجک سگنلنگ کا اظہار ہے۔ جس کا مقصد بحر ہند کے ایکترقی کرتے ہوئے قابل بحری شراکت دار کے طور پر پاکستان کی حیثیت کو تقویت دینا ہے ۔

اگرچہ میڈیا اور سفارتی سطح پر کولمبو، اسلام آباد یا نئی دہلی کی طرف سے کوئی سرکاری بیان فوری طور پر تناؤ کی نشاندہی نہیں کرتا۔ اس کے باوجوددفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دورہ علاقائی بحری حساسیت کو نئی شکل دیتاہے کیونکہ یہ عوامی طور پر بحر ہند کےجنگی مقامات میں

مربوط بحری کارروائیوں کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرتاہے۔

ادھرسری لنکا کی جانب سے پاکستان کے ٹاسک گروپ کے ساتھ بھارتی بحریہ کے ایک ٹرانسپورٹ بحری جہاز آئی این ایس اروات کے بیک وقت بحری دوروں کی منظوری کولمبو کی بڑھتی ہوئی نازک توازن کی حکمت عملی کو واضح کرتی ہےجو چین۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہند تا بحر الکاہل سمندری مقابلے میں شدت کی نشاندہی کرتی ہے۔

ShareSend

متعلقہ خبریں

Two intelligence-based operations by security forces in Balochistan; 9 terrorists killed.
تازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک

28 اکتوبر , 2026
Giant bat with 5-foot wingspan found in Philippine forests
تازہ ترین

فلپائن کے جنگلات میں5 فٹ پروں والا دیوہیکل چمگادڑ

28 اکتوبر , 2026
Export Display Center established in Qatar to promote Pakistani products; Jam Kamal Khan inaugurates it.
اہم ترین 3

قطر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر قائم، جام کمال خان نے افتتاح کردیا

28 اکتوبر , 2026
Railways Minister Hanif Abbasi meets Prime Minister Shehbaz Sharif, agrees to accelerate reforms in Railways
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ریلوے میں اصلاحات تیز کرنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
Will you spend your entire life paying rent Owning a home remains a dream for Pakistanis even today.
تازہ ترین

ساری زندگی کرایہ ہی دیں گے؟اپنا گھر آج بھی پاکستانیوں کا خواب

28 اکتوبر , 2026
Setback for Netanyahu in Israeli elections; opposition claims government has come to an end.
تازہ ترین

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کو دھچکا، اپوزیشن کا حکومت ختم ہونے کا دعویٰ

28 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Petrochemical complex could save $5 billion in imports

پیٹروکیمیکل کمپلیکس سے 5 ارب ڈالر کی درآمدی بچت ممکن

یہ بھی پڑھیں

Two intelligence-based operations by security forces in Balochistan; 9 terrorists killed.

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے 2انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،9دہشت گرد ہلاک

28 اکتوبر , 2026
Giant bat with 5-foot wingspan found in Philippine forests

فلپائن کے جنگلات میں5 فٹ پروں والا دیوہیکل چمگادڑ

28 اکتوبر , 2026
Export Display Center established in Qatar to promote Pakistani products; Jam Kamal Khan inaugurates it.

قطر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر قائم، جام کمال خان نے افتتاح کردیا

28 اکتوبر , 2026
Railways Minister Hanif Abbasi meets Prime Minister Shehbaz Sharif, agrees to accelerate reforms in Railways

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، ریلوے میں اصلاحات تیز کرنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
Will you spend your entire life paying rent Owning a home remains a dream for Pakistanis even today.

ساری زندگی کرایہ ہی دیں گے؟اپنا گھر آج بھی پاکستانیوں کا خواب

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔