ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کراچی میں غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والا کال سینٹر پکڑا گیا، 7 ملزمان گرفتار

35 منٹس پہلے
A A
Call center allegedly defrauding foreign nationals busted in Karachi; 7 suspects arrested.
Share on Facebookwhatsapp

کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی میں قومی مرکز برائے سائبر جرائم کے حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والے کال سینٹر کا سراغ لگا لیا، کارروائی کے دوران کال سینٹر کے دو مالکان سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائی ملیر کے علاقے کوثر ٹاؤن میں قائم مبینہ فراڈ کال سینٹر پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں بلال رضا، عبداللہ، شعیب رحیم، عمر سعید، جنید خان، محمد نجم اور حسن مختار شامل ہیں۔قومی مرکز برائے سائبر جرائم کے مطابق ملزمان خود کو غیر ملکی بینکوں کے افسران ظاہر کرکے شہریوں سے رابطہ کرتے تھے اور دھوکے سے متاثرین کی حساس ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرتے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کی معلومات حاصل کرکے مبینہ طور پر فراڈ میں استعمال کرتے تھے۔

چھاپے کے دوران متعدد لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد کیے گئے، جنہیں مزید فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کارروائی کا مقدمہ نمبر 83/26 درج کرلیا گیا ہے، جس میں پیکا 2025 اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔قومی مرکز برائے سائبر جرائم کے مطابق فراڈ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر قومی مرکز برائے سائبر جرائم طارق نواز کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران نیٹ ورک کے مزید ارکان اور مبینہ فراڈ کے طریقہ کار سے متعلق اہم معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔

موضوعات : arrestcallcentrekarachi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Mir Raza murder case Bail petitions of Ahmed and Abdullah disposed of.
تازہ ترین

میر رضا قتل کیس، احمد اور عبداللہ کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی

12 ستمبر , 2026
Decision to expedite execution of warrants against PTI leaders after Hammad Azhar's arrest
تازہ ترین

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

10 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.
تازہ ترین

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Youth assaulted in Karachi's Defence; prime suspect Ibrahim arrested.
تازہ ترین

کراچی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد، مرکزی ملزم ابراہیم گرفتار

5 ستمبر , 2026
میر رضا قتل کیس: اہلخانہ ،نرسری ملازم ،ڈاکٹر کے بیانات قلمبند
پاکستان

میر رضا قتل کیس: اہلخانہ ،نرسری ملازم ،ڈاکٹر کے بیانات قلمبند

1 ستمبر , 2026
کراچی میں اب مرغا بننےکا وقت ختم ہو گیا،مرتضیٰ وہاب
پاکستان

کراچی میں اب مرغا بننےکا وقت ختم ہو گیا،مرتضیٰ وہاب

29 اگست , 2026
اگلی خبر
World Championship of Legends The big clash between Pakistan and India will take place in Dubai on October 10.

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 10 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا

یہ بھی پڑھیں

Secret documents regarding Osama bin Laden and Al-Qaeda from before 911 released.

نائن الیون سے قبل اسامہ بن لادن اور القاعدہ سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری

12 ستمبر , 2026
World Championship of Legends The big clash between Pakistan and India will take place in Dubai on October 10.

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 10 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا

12 ستمبر , 2026
Call center allegedly defrauding foreign nationals busted in Karachi; 7 suspects arrested.

کراچی میں غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والا کال سینٹر پکڑا گیا، 7 ملزمان گرفتار

12 ستمبر , 2026
Apple's new foldable phone to feature expensive screen; three-year exclusive deal with Samsung.

ایپل کے نئے فولڈ ایبل فون کی اسکرین مہنگی، سام سنگ سے تین سالہ خصوصی معاہدہ

12 ستمبر , 2026
Great news for Pakistani students seeking scholarships from the UK

برطانیہ نے سکالر شپ کی خواہشمند پاکستانی طالبات کو بڑی خوشخبری سناد ی

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔