جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پٹرول کی قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوگا؟

2 مہینے پہلے
A A
By how much will the price of petrol increase today
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی نے عالمی توانائی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 85 اعشاریہ 01 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل 79 اعشاریہ 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پٹرول ،ڈیزل مہنگا ہونے کے اثرات صرف پٹرول پمپ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ مہنگائی کی ایک نئی لہر پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

سب سے پہلے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھیں گے، جس کے بعد شہروں سے دیہات اور دیہات سے شہروں تک سامان کی ترسیل مزید مہنگی ہو جائے گی۔

ٹرکوں، بسوں، ویگنوں اور مال بردار گاڑیوں کے کرائے بڑھنے سے سبزی، پھل، آٹا، چینی، گھی، دالیں، گوشت اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔

ڈیزل مہنگا ہونے سے زرعی شعبہ بھی متاثر ہوگا، کیونکہ ٹیوب ویل، ٹریکٹر، ہارویسٹر اور دیگر زرعی مشینری بڑی حد تک ڈیزل پر چلتی ہے، جس سے فصلوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادھر صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھنے سے سیمنٹ، سریا، ٹیکسٹائل، پلاسٹک، کھاد اور دیگر مصنوعات بھی مہنگی ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کا ایٹمی توانائی سے چلنے والے مال بردار بحری جہاز کا منصوبہ

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی صورت میں عوامی اور نجی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا بھی امکان ہے، جس کا براہ راست بوجھ روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں شہریوں پر پڑے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھتی رہیں اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار رہی تو پاکستان کے درآمدی بل، تجارتی خسارے اور مہنگائی پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

پاکستان اپنی تیل کی ضروریات کا بڑا حصہ درآمد کرتا ہے، اس لیے عالمی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی ملکی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب کرتا ہے۔

موضوعات : #petroldieselprice
ShareSend

متعلقہ خبریں

ڈیزل قیمتوں کا نیا فارمولا، ریفائنریوں کا سرمایہ کاری خطرے میں پڑنے کا خدشہ
تازہ ترین

ڈیزل قیمتوں کا نیا فارمولا، ریفائنریوں کا سرمایہ کاری خطرے میں پڑنے کا خدشہ

9 ستمبر , 2026
The price of petrol has gone up by Rs 5.58, and the price of diesel has increased by Rs 4.18 per liter.
تازہ ترین

پٹرول 5 روپے 58 پیسے مہنگا،ڈیزل کی قیمت 4روپے18پیسے فی لٹر بڑھ گئی

9 ستمبر , 2026
The government dropped a petrol bomb on the people, petrol became 12 rupees 90 paise more expensive
تازہ ترین

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول 12 روپے 90 پیسے مہنگا

8 ستمبر , 2026
Crude oil prices rise by one percent in the global market.
تازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ

2 ستمبر , 2026
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
پاکستان

ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

30 اگست , 2026
گھی، کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنا غیر قانونی قرار
پاکستان

گھی، کوکنگ آئل کی قیمتیں مل کر طے کرنا غیر قانونی قرار

27 اگست , 2026
اگلی خبر
PIA Holding Company owns 36 properties in the country and abroad

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی نے ملک و بیرونِ ملک 36 جائیدادیں اپنے پاس رکھ لیں

یہ بھی پڑھیں

Big increase in crude oil prices in the global market

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑا ضافہ

11 ستمبر , 2026
Big change in China's moon mission

چین کے چاند مشن میں بڑی تبدیلی

11 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
Petitions from three Adiala Jail inmates seeking the provision of medical facilities—similar to those provided to the PTI founder—have been scheduled for hearing.

پی ٹی آئی بانی کی طرح طبی سہولیات کی فراہمی ،اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔