پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برکینا فاسو کی سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس سے سفارتی تعلقات ختم

2 مہینے پہلے
A A
Burkina Faso ends diplomatic relations with former colonial power France
Share on Facebookwhatsapp

واگاڈوگو(پاک ترک نیوز ) مغربی افریقی ملک برکینا فاسو نے اپنی سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی مزید گہری ہو گئی ہے۔

سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کیے گئے حکومتی بیان میں کہا گیا کہ برکینا فاسو کی حکومت قومی اور بین الاقوامی برادری کو آگاہ کرتی ہے کہ اس نے 26 جون 2026 سے فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک ، بنگلہ دیش کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی ہنگامی مالی امداد منظور

برکینا فاسو میں ستمبر 2022 کی فوجی بغاوت کے بعد برسرِ اقتدار آنے والے کیپٹن ابراہیم ٹراؤرے کی حکومت نے مغربی ممالک، خصوصاً فرانس، کے خلاف سخت مؤقف اختیار کر رکھا ہے۔

وزیرِ مواصلات گلبرٹ اوئیدراؤگو نے کہا کہ حکومت نے پیرس کے ساتھ تعلقات کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، اعتماد، داخلی معاملات میں عدم مداخلت اور قومی خودمختاری جیسے بنیادی اصول موجود نہیں رہے۔

انہوں نے فرانس پر الزام عائد کیا کہ وہ نوآبادیاتی عزائم رکھتا ہے اور ملک میں تخریبی نیٹ ورکس اور دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس کے باعث برکینا فاسو اور پورا ساحل خطہ بدامنی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں فوجی حکومت نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا تھا اور ان کے اثاثے بھی ضبط کر لیے تھے، جسے مبصرین نے مغربی افریقہ میں جمہوریت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا تھا۔

خشکی میں گھرے ہوئے برکینا فاسو کو شمال، جنوب اور مغربی علاقوں میں سرگرم مسلح گروہوں کا سامنا ہے، جن میں القاعدہ سے منسلک جماعت نصرت الاسلام والمسلمین اور داعش شامل ہیں۔ یہ گروہ پڑوسی ممالک مالی اور نائجر میں بھی سرگرم ہیں اور پورے ساحل خطے کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ سمجھے جاتے ہیں۔

موضوعات : #bakinafasoAfricaBurkinaFaso
ShareSend

متعلقہ خبریں

New UN global map approved; Africa's true size revealed.
تازہ ترین

اقوام متحدہ کا نیا عالمی نقشہ منظور، افریقہ کا اصل حجم دکھایا گیا

5 ستمبر , 2026
The global race for lithium Nigeria poised to become Africa's new powerhouse.
تازہ ترین

لیتھیم کی عالمی دوڑ، نائیجیریا افریقہ کی نئی طاقت بننے کے قریب

10 جولائی , 2026
اگلی خبر
King Charles will not move to Buckingham Palace even after renovations

شاہ چارلس تزئین و آرائش کے بعد بھی بکنگھم پیلس منتقل نہیں ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Pakistani scientist Dr. Hina Siddiqui elected Fellow of the Royal Society of Chemistry.

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر حنا صدیقی رائل سوسائٹی آف کیمسٹری کی فیلو منتخب

6 ستمبر , 2026
Poor internet connectivity in Gilgit-Baltistan hampers tourism and disaster response efforts.

گلگت بلتستان میں ناقص انٹرنیٹ رابطہ، سیاحت اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مشکلات

6 ستمبر , 2026
Serhat Kılıç, the renowned actor from Kuruluş Osman, was found dead at home.

کورولوش عثمان کے معروف اداکار سرحات کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

6 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔