بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

شاہ چارلس تزئین و آرائش کے بعد بھی بکنگھم پیلس منتقل نہیں ہوں گے

4 مہینے پہلے
A A
King Charles will not move to Buckingham Palace even after renovations
Share on Facebookwhatsapp

لندن(پاک ترک نیوز ) برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کامیلا نے فیصلہ کیا ہے کہ 369 ملین پاؤنڈ کی لاگت سے جاری تزئین و آرائش مکمل ہونے کے باوجود وہ بکنگھم پیلس میں مستقل رہائش اختیار نہیں کریں گے بلکہ ان کی سرکاری رہائش گاہ کلیرنس ہاؤس ہی رہے گی۔

شاہی مالیاتی دستاویزات کے مطابق تقریباً 10 سالہ تزئین و آرائش منصوبہ آئندہ سال مارچ میں مکمل ہونے والا ہے۔ اس منصوبے کے تحت محل کی پرانی بجلی کی تاریں، لیڈ سے بنی پائپ لائنیں، بوائلرز اور دیگر بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ آگ اور پانی سے ممکنہ نقصان کے خطرات ختم کیے جا سکیں۔

شاہ چارلس 2003 سے کلیرنس ہاؤس میں مقیم ہیں، جبکہ 2005 میں شادی کے بعد ملکہ کامیلا بھی وہیں رہ رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی عمر 70 برس سے زائد ہونے کے باعث وہ دوبارہ بڑے پیمانے پر منتقلی کے عمل سے گزرنا نہیں چاہتے۔

شاہی حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا ایک اہم مقصد بکنگھم پیلس کو عوام کے لیے زیادہ وقت تک کھلا رکھنا بھی ہے۔ اگر بادشاہ محل میں مستقل رہائش اختیار کرتے تو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عوامی رسائی محدود کرنا پڑتی۔

اگرچہ شاہ چارلس اور ملکہ کامیلا وہاں نہیں رہیں گے، تاہم ریاستی ضیافتیں، گارڈن پارٹیاں، وزرائے اعظم اور غیر ملکی سفیروں سے ملاقاتیں سمیت تمام اہم شاہی تقریبات حسبِ معمول بکنگھم پیلس میں ہی ہوں گی۔

شاہی ترجمان کے مطابق،شاہ چارلس کو بکنگھم پیلس سے گہری وابستگی ہے اور یہ محل مستقبل میں بھی شاہی اور سرکاری سرگرمیوں کا مرکزی مرکز رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی ریڈیو پر شاہ چارلس کی وفات کا اعلان نشر،انتظامیہ کی معذرت

ادھر شاہی اخراجات پر تنقید کرنے والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر شاہی خاندان محل میں مستقل قیام نہیں کرے گا تو اسے سال بھر عوام کے لیے کھول دیا جائے اور ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی آمدنی سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے۔

مالیاتی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہ چارلس برطانیہ کے پہلے فرمانروا بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ٹیکس کی تفصیلات عوام کے سامنے جاری کیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے 2024-25 کے دوران 12.9 ملین پاؤنڈ جبکہ 2023-24 میں 11.7 ملین پاؤنڈ ٹیکس ادا کیا۔

واضح رہے کہ 1837 سے بکنگھم پیلس برطانوی فرمانروا کی سرکاری رہائش گاہ رہا ہے، اور ملکہ وکٹوریہ کے بعد پہلی بار کوئی بادشاہ تزئین و آرائش مکمل ہونے کے باوجود وہاں مستقل رہائش اختیار نہ کرنے کا فیصلہ کر رہا ہے۔

موضوعات : #charlas#kingBuckinghamPalace
ShareSend

متعلقہ خبریں

British radio broadcasts announcement of King Charles' death, administration apologizes
تازہ ترین

برطانوی ریڈیو پر شاہ چارلس کی وفات کا اعلان نشر،انتظامیہ کی معذرت

21 مئی , 2026
اگلی خبر
Russia's most powerful warship returns to home base after 29 years

29برس بعد روس کا سب سے طاقتور جنگی بحری جہاز دوبارہ ہوم بیس پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔