اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے اگست میں دورۂ برطانیہ کے دوران طے پانے والے امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھںیں: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطوں اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔












