ڈھاکہ(پاک ترک نیوز )دوسرے ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سری لنکا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 87 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 88 رنز کا ہدف دیا۔پاکستانی بلے بازوں نے ہدف کا تعاقب انتہائی شاندار انداز میں کیا اور بغیر کسی نقصان کے ساتویں اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آنکھ میں لگنے والا انجیکشن کیا ہے؟
محمد صفدر اور نعمت اللہ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 88 رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو باآسانی فتح دلائی۔پاکستان نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی، جبکہ اب قومی ٹیم اپنا تیسرا لیگ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف منگل کو کھیلے گی۔












