کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے ساتھ ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔
بلاول بھٹو زرداری محکمہ صحت کے 11 منصوبوں کا افتتاح کریں گے، منصوبوں میں ٹراما سنٹر اور پیپلز ایئرایمبولینس سروس شامل ، چیئرمین پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں امن و امان اور ترقیاتی امور بارے بریفنگ دی جائے گی۔












