لاہور( پاک ترک نیوز)پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر پابندی لگا دی گئی ۔ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پربھی پابندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹریز میں بلااجازت کشتی رانی پر پابندی عائد کر دی گئی ،دفعہ 144 کے تحت تمام مذکورہ سرگرمیوں پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کا تیسرا روز ، پاکستان کے 199رنز
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیاں موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے عائد کی گئیں ۔مون سون میں شدید بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں اور کھلی جگہوں پر بارش کے پانی کے جمع ہونے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
شدید بارشوں کے دوران اس پانی میں نہانے سے بچوں اور نوجوان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطانق پنجاب بھر کے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ان دنوں پانی کی سطح بلند ہے،ایسی صورتحال میں تیراکی اور کشتی رانی انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ہے،سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندیاں ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 کے تحت لگائیں۔












