اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ہے جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدرِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم کانفرنس اور استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی اتحاد کو پہلا بڑا دھچکا
صدرِ مملکت نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔












