کوئٹہ (پاک ترک نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردی کے واقعے نے کئی مقامی خاندانوں کو بے گھر کردیا، بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیے گئے دھماکے میں متعدد مکانات اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا، متاثرہ خاندان چھت، گھریلو سامان اور عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ مکانات رہائش کے قابل نہ رہے، جس کے باعث کئی خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ متاثرہ شہریوں کے مطابق شدید سردی کے موسم میں حکومتی فراہم کردہ خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
ایک متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد ان کے مکانات رہنے کے قابل نہیں رہے، جس کی وجہ سے انہیں اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی سندھ کا 22 نومبر کو سندھ میں احتجاج کا اعلان
متاثرہ خاندانوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور مستونگ کے منتخب نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی فوری مدد کی جائے اور رہائش سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔












