کوٹلی (پاک ترک نیوز)امتیاز اسلم کے بھائی عابد اسلم نے کالعدم کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل خانہ کا امتیاز اسلم کے ذاتی فیصلوں اور اقدامات سے کوئی تعلق نہیں۔
عابد اسلم کے مطابق اہل خانہ نے امتیاز اسلم کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی، تاہم وہ اپنی روش تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں۔ امتیاز اسلم کے کسی بھی قول و فعل کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مستونگ دھماکے کے متاثرہ بلوچ خاندان بے گھر، شدید سردی میں خیموں میں رہنے اور نقل مکانی پر مجبور
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد پاک فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ ان کا چھوٹا بھائی بھی پاک فوج میں ملازمت کرتا ہے۔
عابد اسلم نے واضح کیا کہ امتیاز اسلم کے ذاتی فیصلوں اور سرگرمیوں سے خاندان کا کوئی تعلق نہیں۔






