راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسین پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم رکن تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے پارٹی پرچم، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی آبنائے ہرمز میں 3بحری جہازوں پر فائرنگ
واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزم کے فائرنگ کرنے کے محرکات اور دیگر ممکنہ پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔












