لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کرنےکیلئے تیار ہیں ۔
بگ بیش لیگ کے 15ویں ایڈیشن کا کل سے آغازہونے جا رہا ہے ۔بابراعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے ۔پاکستان وقت کے مطابق یہ میچ دن ا یک بجکر 15منٹ پر شروع ہوگا ۔
بابراعظم کی ٹیم سڈنی سکسرز افتتاحی میچ میں پرتھ سکارچرز کے مدمقابل آئے گی ۔ پاکستانی شائقین اپنے سٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں ۔
واضح رہے کہ بگ بیش میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ محمد رضوان ، حارث رئوف اور شاداب خان بھی حصہ لے رہے ہیں ۔












