منگل , 3 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بابر اعظم اور محمد رضوان سٹرائیک ریٹ میں سب سے پیچھے رہ گئے

1 سال پہلے
A A
بابر اعظم اور محمد رضوان سٹرائیک ریٹ میں سب سے پیچھے رہ گئے
Share on Facebookwhatsapp

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستانی سینئر بیٹرز بابراعظم اور محمد رضوان سٹرائیک ریٹ میں تمام آئی سی سی فل ممبر ممالک کے کرکٹرز سے پیچھے رہ گئے۔
تفصیلات کےمطابق یکم جنوری 2024 سے اب تک ایک روزہ کرکٹ میں دونوں کا اسٹرائیک ریٹ سب سے کم ہے، اس عرصے میں رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 75.03 رہا جبکہ بابر نے 78.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے۔
سابق پاکستانی کپتان بابراعظم کی خراب فارم کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے طول ہی پکڑتا جا رہا ہے، بابراعظم کو ون ڈے میں سنچری بنائے 712 دن بیت گئے۔
ایشیاکپ 2023 میں نیپال کیخلاف اننگز کے بعد پھر سے پاکستانی اسٹار اب تک کمال نہیں دکھا پائے، ون ڈے کرکٹ میں 2 برس کے دوران 78 رنز سے آگے نہیں بڑھے، ٹیسٹ اور ٹی 20 میں بھی تیزی سے بڑھتے ہوئے قدم بوجھل ہوچکے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، یہ بابر کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں پانچواں موقع ہے جب وہ کھاتہ نہیں کھول پائے۔
قبل ازیں وہ اگست 2023 میں افغانستان کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے رخصت ہوگئے تھے، اسی حریف کے خلاف انہوں نے لگاتار 2 ففٹیز بنائی تھیں، اس کے بعد ایشیا کپ 2023 میں نیپال کیخلاف 151 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
یہ بدستور بابراعظم کی اب تک آخری انٹرنیشنل سنچری بنی ہوئی ہے، اس کے بعد انہوں نے 28 اننگز میں 929 رنز 37.16 کی اوسط اور79.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے، یہ ان کی کیریئر اوسط 54.62 اور 87.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے کہیں کم ہے، اس دوران بابر نے 9 ففٹیز اسکور کیں، ان کا سب سے بڑا اسکور 78 رہا۔
اس خراب فارم کے دور سے قبل بابراعظم نے 102 ون ڈے اننگز میں 19 سنچریاں اور 37 ففٹیز بنائی تھیں۔ نیپال کے خلاف ایشیا کپ میں جڑی گئی سنچری کے بعد صرف ون ڈے میں ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میں بھی بابراعظم کی فارم زوال کا شکار ہوئی، تب سے اب تک ان کی 10 ٹیسٹ میچز میں بیٹنگ اوسط 23.15 رہی جس میں کوئی بھی سنچری شامل نہیں۔
انہوں نے صرف 3 ففٹیز اسکور کی ہیں، ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر نے 24 میچز کے دوران 33.54 کی اوسط سے 738 رنز بنائے ہیں۔ اس عرصے میں بابراعظم سے کپتانی بھی چھن گئی، ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد واپس لوٹے، قومی ٹی 20 میں ان کی جگہ بھی باقی نہیں رہی۔

موضوعات : babarazammuhammadriwanmuhammadrizwanodiptnurdu
ShareSend

متعلقہ خبریں

69th edition of the Quaid-e-Azam Trophy announced; Babar Azam and Shaheen Afridi will also be in action.
تازہ ترین

قائداعظم ٹرافی کے 69ویں ایڈیشن کا اعلان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے

2 نومبر , 2026
ICC rankings released Babar Azam slips, Shubman Gill retains the top spot.
تازہ ترین

آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم کی تنزلی، شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار

28 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final
اہم ترین 3

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan and Sri Lanka face off today; Sri Lanka wins the toss and decides to field.
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے، سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan and Sri Lanka to face off today
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز،پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan team faces difficulties against England
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز : پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف مشکلات کا شکار

25 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
قومی اسمبلی میں پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ بنانے کا بل پیش

قومی اسمبلی میں پنجاب کی نئی حد بندی اور نیا صوبہ بنانے کا بل پیش

یہ بھی پڑھیں

سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی

سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید سستی

3 نومبر , 2026
660 میگاواٹ جامشورو پاور پراجیکٹ کو 100 فیصد تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے کی تیاری

660 میگاواٹ جامشورو پاور پراجیکٹ کو 100 فیصد تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے کی تیاری

3 نومبر , 2026
تہران میں ٹرمپ کے قتل کی دھمکی والا بڑا بل بورڈ آویزاں

تہران میں ٹرمپ کے قتل کی دھمکی والا بڑا بل بورڈ آویزاں

3 نومبر , 2026
فٹبال میچ کے دوران گول کیپر سےٹکر ، اسپینش فٹبالر جیسس ڈی میگوئل جان کی بازی ہار گئے

فٹبال میچ کے دوران گول کیپر سےٹکر ، اسپینش فٹبالر جیسس ڈی میگوئل جان کی بازی ہار گئے

3 نومبر , 2026
نورین نیازی کی بیٹیوں سے جیل میں ملاقات کرا دی گئی

نورین نیازی کی بیٹیوں سے جیل میں ملاقات کرا دی گئی

3 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔