لاہور( پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم اور ان کے ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس عابد گل خان نے علیمہ خانم کے بیٹے شاہ زیر کی درخواست پر سماعت کی۔ علیمہ خانم کی جانب سے بیرسٹر تیمور اور عرفان کلار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد فرخ خان نے دلائل دیے۔
سماعت کے دوران جسٹس عابد گل خان نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کیا ہے؟وکیل بیرسٹر تیمور نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارا کیس دوسرے کیسز سے مختلف ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ وہ کیسے؟ آپ کا کیس مختلف کیسے ہے، بتائیں؟بیرسٹر تیمور نے عدالت کو بتایا کہ ایک ہی تاریخ کو ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا اور اسی تاریخ کو نظر بندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ پہلے گرفتار کیا گیا، اس کے بعد ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا اور پھر نظر بندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 6فٹ زمین کے لیے بھی جنگ، شہر خاموشاں کا خوفناک بحران
جسٹس عابد گل خان نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس معاملے کو دیکھ لے گی، فی الحال درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رہی ہوں۔












