منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایشیا کپ 2025 ،ٹرافی کی رونمائی، تمام ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت

12 مہینے پہلے
A A
ایشیا کپ 2025 ،ٹرافی کی رونمائی، تمام ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت
Share on Facebookwhatsapp

دبئی(پاک ترک نیوز ) متحدہ عرب امارات میں آج سے شروع ہونے والے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی، اس موقع پر میڈیا سینٹر پر بھی خوب گہما گہمی نظر آئی جبکہ پاکستان اور بھارتی کپتانوں کی نظروں کا ملاپ اور مصافحہ مرکز نگاہ رہا۔
اس موقع پر تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے، ایشیا کپ پریس کانفرنس میں کپتانوں کی باڈی لینگویج اور مسکراہٹیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
قومی کپتان سلمان علی آغا نے اس موقع پر سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور ٹیم ہم ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں اور کافی پرجوش ہیں، یہ ہمارے لیے ایک امتحان ہے اور ہم پورے اعتماد کے ساتھ اس چیلنج کو قبول کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہاں کہاں مسائل ہیں اور کتنا وقت لگے گا لیکن ہم ہر پوائنٹ پر توجہ دے رہے ہیں، چیلنجز ضرور آئیں گے مگر ہم سب مل کر کھیل کا لطف اٹھائیں گے، ہم نے ایک ٹیم کی طرح اچھا پرفارم کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی کپتان نے پاک بھارت میچ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی خاص ہدایت تو نہیں ملی بس اپنی گیم پر توجہ رکھیں گے، پاکستانی کھلاڑیوں کو دبئی میں کھیلنے کا تجربہ ہے، ٹی 20 فارمیٹ میں کسی کو بھی فیورٹ نہیں کہا جا سکتا۔
قومی کپتان نے مزید کہا ہے کہ ہم نے پی ایس ایل سمیت یہاں کافی کرکٹ کھیلی، ہمیں یو اے ای کی کنڈیشن کا اندازہ ہے، بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانا اور مثال قائم کرنا ہمارا مقصد ہے
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ ہم بھی ایشیا کپ کیلئے کافی پرجوش ہیں، فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم غیر معمولی پرفارم کر سکتی ہے، ہم کافی وقت بعد ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں، بطور ٹیم ایشیا کپ کیلئے ہماری بھرپور تیاری ہے۔
بھارتی کپتان نے مزید کہا ہے کہ افغانستان اچھی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے، اس فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جذبات کھیل کا حصہ ہیں، کھلاڑی کے پاس جوش و جذبہ ہی ہوتا ہے۔
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد نے کہا ہے کہ ہم سخت محنت کریں گے، ہمارے لیے یہ ٹورنامنٹ اہم ہے، اپنا سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ہم کئی ٹورنامنٹس میں بدقسمت رہے مگر نتائج کیلئے کوشش کرسکتے ہیں۔
راشد خان نے مزید کہا ہے کہ بڑے ٹورنامنٹ میں جیت کے خواہشمند ہیں، ہم اچھی کرکٹ کیلئے توجہ دے رہے ہیں، سیمی فائنل کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے۔
یواے ای کے کپتان محمد وسیم نے کہا کہ آئی ایل ٹی 20 میں بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا، بڑے پلیئرز کے ساتھ کھیلنے سے فائدہ ہوا ہے۔
کپتان عمان کرکٹ ٹیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہے ہیں، یہ ہمارے لیے تاریخی لمحہ ہے، ہم 3 ورلڈکپ کھیل چکے ہیں۔
کپتان بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ آخری 3 سیریز میں بنگلا دیش ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، گزشتہ سیریز کی فتح سے ہمیں اعتماد ملا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لیے اچھا پرفارم کرنا پڑے گا۔

موضوعات : afghanistanasiacupomanpakistanuae
ShareSend

متعلقہ خبریں

Fatima Sana fined for violating the code of conduct
تازہ ترین

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط
پاکستان

پاکستان اور جاپان کے درمیان سیلاب سے تحفظ کے منصوبے کیلئے گرانٹ معاہدے پر دستخط

7 ستمبر , 2026
Investment agreement between Pakistan and Australia likely to be signed soon
تازہ ترین

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

7 ستمبر , 2026
A battle of nerves in the Women's Asia Cup today
تازہ ترین

ویمنز ایشیا کپ میں آج اعصاب کی جنگ

5 ستمبر , 2026
Mohsin Naqvi will watch the Women's Asia Cup final and present the trophy to the winning team.
تازہ ترین

محسن نقوی ویمنز ایشیا کپ کا فائنل دیکھیں گے ،فاتح ٹیم کو ٹرافی دینگے

5 ستمبر , 2026
Development of a new long-range combat drone in Pakistan.
تازہ ترین

پاکستان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے نئے جنگی ڈرون کی تیاری

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
پاکستان اور ترکیہ کا تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم

پاکستان اور ترکیہ کا تجارت، توانائی، آئی ٹی اور صحت کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کا عزم

یہ بھی پڑھیں

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

نادرا کا نیشنل پنشنرز ویری فکیشن سسٹم فعال

7 ستمبر , 2026
نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کرنا مناسب نہیں، خواجہ آصف

7 ستمبر , 2026
حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

حکومت ،جماعت اسلامی مذاکرات ،قابل عمل تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ،احسن اقبال

7 ستمبر , 2026
Fatima Sana fined for violating the code of conduct

فاطمہ ثناء پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ عائد

7 ستمبر , 2026
سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

سعودی عرب کے لیے 5 ارب ڈالر کے امریکی اسلحہ پیکیج کی منظوری

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔