میلبورن ( پاک ترک نیوز)
آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کل مد مقابل آئیں گی ۔
پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا پہلے ہی تین میچز جیت کر ایشز سیریز اپنے نام کر چکا ہے ۔دوسری جانب انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔
آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ کیلئے 12رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی سٹیو سمتھ کریں گے ۔آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے بغیر سپنر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انجری کا شکار نتھن لیون کی جگہ سکواڈ کا حصہ بننے والے آف اسپنر ٹوڈ مرفی کو 12 رکنی اسکواڈ سے باہر رکھا گیا ہے، جبکہ جوش انگلس بھی ٹیم میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے۔
حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ کی کل کیا جائے گا جہاں جھائے رچرڈسن، مائیکل نیسر اور برینڈن ڈوگیٹ میں سے دو کا انتخاب ہوگا۔












