
آر اے شمشاد
پانچ میچوں پر مشتمل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ایشز سیریز کا کل سے آغاز ہوگا۔ کینگروز اور انگلش ٹیم کل پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں مد مقابل آئیں گی ۔
انجری کے مسائل سے نبرد آزما آسٹریلوی ٹیم کی قیادت سٹیوسمتھ کریں گے جبکہ انگلینڈ ٹیم کے قائد بین سٹوکس ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کو پیٹ کمنز ،جوش ہیزل وڈ اور شان ایبٹ کی غیر موجودگی کے باعث پیس اٹیک میں غیر معمولی دبائو کا سامنا ہوگا ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں برینڈن ڈوگیٹ اور جیک ویدرالڈ ڈیبیو کریں گے ۔
ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 04دسمبر سے برسبین میں شروع ہوگا ۔ انگلینڈ اور آسریلیا تیسرے ٹیسٹ میچ میں 17دسمبرسے نبرد آزما ہوں گے ۔ یہ میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا ۔
سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے میلبورن کےتاریخی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ ایشز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز سڈنی میں 04جنوری 2026سے ہوگا ۔
ایشز سیریز میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے کھلاڑی سر ڈان بریڈمین ہیں جنہوں نے 974رنز بنا رکھے ہیں۔دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے والٹر رنگلینڈ ہیں جنہوں نے 905رنز سکور کئے تھے ۔مارک ٹیلر 839رنز کے ساتھ ایشز میں زیادہ رنز بنانے والے تیسرےبلے باز ہیں ۔
بائولنگ کے شعبے کی بات کی جائے تو سابق لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن اس فہرست میں 195وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔ ایشز میں دوسرے کامیاب بائولر کلین میگ گراتھ ہیں جنہوں نے 157وکٹیں اپنےنام کی ہیں جبکہ انگلینڈ کے سٹیورٹ براڈ 153وکٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔












