کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے سات سال بعد اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عاطف زمان کو دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
عدالت نے ملزم عاطف زمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے مقتولین کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے ، اشتہاری ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے گئے
پراسیکیوشن کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کو 9 جولائی 2019 کو قتل کیا گیا تھا، ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قطر اور چین کا مشرق وسطی میں کشیدگی پر اظہار تشویش
پراسیکویشن کے مطابق ملزم عاطف زمان اور اسکے بھائی عادل زمان نے کاروباری لین دین میں اینکر مرید عباس اور خضرحیات کو قتل کردیا تھا،ملزم عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہے۔












