مری (پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت گورنمنٹ ہاؤس مری میں اہم اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی مری کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔اجلاس کے ایجنڈے میں جھیکا گلی کی ازسرِنو تعمیر و آرائش اور مری پہاڑی ڈھلوان منصوبہ شامل ہیں۔
مری پہاڑی ڈھلوان منصوبے سے متاثرہ افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کے معاملے پر بھی غور متوقع ہے۔جھیکا گلی میں جاری ترقیاتی منصوبے کو مزید جاری رکھنے کے حوالے سے اہم ہدایات دیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کے ممالک امریکا کی مہم جوئی کا حصہ نہ بنیں ،محسن رضائی
نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس آج دن کے وقت گورنمنٹ ہاؤس مری میں ہوگا۔












