اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
نواز شریف نے کہا کہ معصوم اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر وہ انتہائی دکھی ہیں، واقعے پر دلی صدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ پمز آتشزدگی کے واقعے کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پمز اسپتال میں پیش آنے والے واقعے اور اس حوالے سے اب تک کیے گئے فوری اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پمز سانحے کے بعد راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی کی سنگین خامیاں بے نقاب
نواز شریف نے کہا کہ ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کے لیے ذمہ داروں کا تعین اور مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔












