تہران (پاک ترک نیوز) امریکا کا ففتھ جنریشن ایف 35طیارہ ایرانی ڈرون کی زد میں آگیا، طیارے نے خطے میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
امریکی ادارے بلوم برگ کا کہنا ہے ایران کے خلاف جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہوئے ۔
ادھر امریکی بی ون بمبار طیارہ ایران پر حملے کے بعد برطانیہ واپس پہنچ گیا۔ امریکی بمبار طیارے کو فرانس ،پرتگال ،اسپین نے فضائی حدود فراہم نہیں کی۔ امریکی طیارے کو بحیرۂ روم اور بحرِ اوقیانوس کے اوپر سے گزرنا پڑا۔












