پیر , 7 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کی جے-35 اسٹیلتھ فائٹر کی بڑے پیمانے پر پیداوار

2 مہینے پہلے
A A
Mass production of China's J-35 stealth fighter
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین کی جے-35 اسٹیلتھ فائٹر کی بڑے پیمانے پر پیداوار، پاکستان کی خریداری کا منصوبہ خطے میں طاقت کا توازن بدل سکتا ہے۔

چین نے اپنے جدید جے-35 پانچویں نسل کے اسٹیلتھ جنگی طیارے کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کر دی ہے، جبکہ پاکستان کو اس طیارے کی برآمد کی تیاریوں نے جنوبی ایشیا میں فضائی طاقت کے توازن پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شینیانگ ایئرکرافٹ کارپوریشن نے ایک نیا جدید پیداواری کمپلیکس فعال کر دیا ہے، جہاں بیک وقت چینی بحریہ، فضائیہ اور برآمدی ماڈل J-35AE کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کو چین کی دفاعی صنعت میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان جے-35 اے ای کے 40 طیارے حاصل کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ اگر یہ معاہدہ مکمل ہو جاتا ہے تو پاکستان، چین کے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ جنگی طیارے حاصل کرنے والا پہلا غیر ملکی ملک بن جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ممکنہ دفاعی پیکج صرف جے-35 تک محدود نہیں بلکہ اس میں KJ-500 ایئر بورن ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول طیارے اور HQ-19 فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

شینیانگ ایئرکرافٹ کارپوریشن نے تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر کی لاگت سے نیا پیداواری کمپلیکس تعمیر کیا ہے، جس کا رقبہ تقریباً 4.2 مربع کلومیٹر ہے۔

اس کمپلیکس میں 3 لاکھ 70 ہزار مربع میٹر سے زائد مینوفیکچرنگ ایریا اور 3,660 میٹر طویل رن وے بھی موجود ہے، جہاں تیار ہونے والے طیاروں کی فوری آزمائشی پروازیں کی جا سکتی ہیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 برس میں جنگی طیاروں کی مجموعی پیداواری صلاحیت دوگنی کر دی جائے گی، جس کے لیے خودکار اور ڈیجیٹل مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے-35 کا بحریہ کے لیے تیار کیا گیا ماڈل چین کے نئے طیارہ بردار جہاز فوجیان پر تعینات کیا جا چکا ہے، جہاں یہ الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹ کے ذریعے کامیاب پروازیں بھر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا چھٹی نسل کا جے-36، آسمانوں کا نیا بادشاہ؟

دوسری جانب J-35A کو باقاعدہ طور پر چینی فضائیہ میں شامل کر لیا گیا ہے، جہاں یہ بھاری بھرکم J-20 کے ساتھ مل کر خدمات انجام دے گا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اگر پاکستان کو جے-35 طیارے مل جاتے ہیں تو جنوبی ایشیا میں فضائی برتری کے توازن پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خصوصاً بھارت اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک ماحول میں نئی تبدیلیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

موضوعات : #chinafighterjetj35
ShareSend

متعلقہ خبریں

Details released regarding the extraordinary performance of Russia's Su-57 fighter jet.
تازہ ترین

روس کے ایس یو 57جنگی طیارے کی غیر معمولی کارکردگی کی تفصیلات جاری

6 ستمبر , 2026
The price of the US F-35 fighter jet has reached $120 million.
تازہ ترین

امریکی ایف 35 جنگی طیارے کی قیمت 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

5 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

31 اگست , 2026
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
اگلی خبر
پاسداران انقلاب کا شام میں امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر حملہ

پاسداران انقلاب کا شام میں امریکی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر حملہ

یہ بھی پڑھیں

Investment agreement between Pakistan and Australia likely to be signed soon

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

7 ستمبر , 2026
Netanyahu orders the dismantling of illegal Jewish settler outposts in the occupied West Bank.

نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم

7 ستمبر , 2026
Baykar drones making waves in Türkiye's defense industry

ترکیہ کی دفاعی صنعت میں بائیکار ڈرونز کی دھوم

7 ستمبر , 2026
NASA installs giant new radio antenna for communications with space missions

ناسا کا خلائی مشنز سے رابطوں کے لیے نیا دیوہیکل ریڈیو اینٹینا نصب

7 ستمبر , 2026
UAE on track to become regional hub for satellite connectivity with Starlink launch

اسٹار لنک کی آمد سے متحدہ عرب امارات سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کا علاقائی مرکز بننے کی راہ پر

7 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔