میرپور(پاک ترک نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست میں نوک جھونک ہونی چاہیے مگر مار کٹائی نہیں ہونی چاہیے۔
میر پور آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو کشمور نہ سمجھنا ، یہ میر پور ہے ، میر پور خاص نہیں ہے ۔
نواز شریف نے کہا کشمیر سے ہمارا مضبوط رشتہ ہے، میرپور خوبصورت شہر ہے، آج حال جتنا اچھا ہونا چاہیے تھا اتنا نہیں، میرے جانے کے بعد آزاد کشمیر میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، میں پوچھنا چاہتا ہوں میرے بعد آنے والوں نے کشمیر کیلئےکیاکیا؟
صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم یہاں پر جدید ترین الیکٹرک بسیں آپ کے لیے لیکر آئی ہیں، مریم یہاں پر 10 موبائل اسپتال لیکر آرہی ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو کشمیر میں موٹرویز بنائیں گے، مری سے مظفر آباد تک ایکسپریس ویز بنائیں گے۔












