پشاور (پاک ترک نیوز) پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا بالائی اضلاع میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرات بڑھنے اور شدید گرم موسم کے باعث تیزی سے گلیشیرز کے پہگلنے کا خدشہ ہے ، گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اپر و لوئر چترال، سوات، اپر دیر، کوہستان اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ، حساس گلیشیائی علاقوں میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے
پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو اداروں، مشینری اور ہنگامی عملے کو ہر وقت تیار رکھنےاورخطرے سے دوچار آبادی کو بروقت آگاہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کا مڈین ہائیڈرو پاور منصوبہ ورلڈ بینک کے منصوبے سے خارج
پی ڈی ایم اے نے کہا سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریا، ندی نالوں اور گلیشیائی علاقوں سے دور رہیں۔عوام بارشوں کے دوران برساتی ندی نالوں اور تیز بہاؤ والے پانی سے دور رہیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر اطلاع دیں۔










